سیف سٹی پشاور میں پیشرفت، 126مقامات پر کیمروں کی تنصیب کیلئے این او اسی طلب


سیف سٹی پشاور میں 126 مقامات پر کیمروں کی تنصیب کے لیے این او سی طلب کر لی گئی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں سے معاونت کی درخواست کی گئی ہے تاکہ سیف سٹی پشاور میں تیزی سے پیش رفت ہو سکے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سیف سٹیز پراجیکٹ کے نفاذ کی تیاریاں تیز کر دی ہیں، جس کا مقصد سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور جرائم کی روک تھام کے جدید تقاضوں کے مطابق نظام کو ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت اہم شہروں میں جدید کیمروں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز اور ڈیجیٹل نگرانی کے نظام کی تنصیب کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ اور پولیس حکام کے مطابق، اس منصوبے سے نہ صرف جرائم کی شرح میں کمی متوقع ہے بلکہ ٹریفک کی روانی کو بھی مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گردی، ڈکیتی، گاڑیوں کی چوری اور دیگر وارداتوں پر فوری ردعمل ممکن ہوگا۔ پراجیکٹ کے تحت تمام داخلی و خارجی راستوں، حساس مقامات اور اہم تجارتی مراکز کی ہائی ریزولوشن ویڈیو نگرانی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، سیف سٹیز پراجیکٹ کی بدولت ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو، پولیس اور دیگر اداروں کے درمیان فوری رابطہ اور ہم آہنگی ممکن ہوگی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 24 گھنٹے فعال رہے گا، جس میں تربیت یافتہ عملہ فرائض سر انجام دے گا۔ محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد صوبے کے بڑے شہروں میں ٹریفک سگنلز، روڈ مانیٹرنگ، چہروں کی شناخت کا نظام اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹ شناخت کا خودکار نظام فعال ہو جائے گا۔ اس اقدام کو صوبے میں امن و امان اور شہری سہولیات کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ بلدیات، محکمہ تعمیرات و مواصلات، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں پشاور کے 126 مقامات پر کیمروں کی تنصیب کے لیے این او سی طلب کی گئی ہے۔ ان مقامات پر کیمروں کے لیے پولز لگائے جائیں گے جبکہ دیگر ضروری سامان کی تنصیب بھی کی جائے گی۔ تمام متعلقہ اداروں سے این او سی اجراء میں معاونت طلب کی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر۔۔ زرمبادلہ ذخائر تین گنا بڑھ گئے ! یومِ آزادی پر گورنر اسٹیٹ بینک کا خطاب

بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہو رہا ہے۔۔ جشنِ آزادی کی تقریب میں سرفراز بگٹی کا گمراہ کن عناصر کو دوٹوک پیغام

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ۔۔ 4 پولیس اہلکار شہید، 9 زخمی

ہوائی فائرنگ روکنے کے دعوے ہوا ہوئے ۔۔ کراچی میں جشن آزادی پر جاں بحق و زخمیوں کی تعداد سامنے آگئی

’تاریخ کا بہترین سودا‘: 72 لاکھ ڈالر میں روس سے الاسکا کی خریداری جسے امریکہ میں ’احمقانہ‘ قرار دیا گیا

کیمسٹری آن ٹرائل: خاتون پروفیسر نے کیسے عدالت کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ انھوں نے اپنے شوہر کا قتل نہیں کیا

انڈین ایئرچیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ اور میڈیا پر بحث: ’چلیں انڈیا نے یہ تو مانا کہ 2019 میں کوئی ایف 16 طیارہ نہیں گرا تھا‘

’ووٹ چوری‘: انتخابی فہرستوں میں جعلی ووٹرز کی شمولیت اور اہل ووٹرز کے اخراج سے متعلق الزامات جنھوں نے انڈین سیاست کو ہلا کر رکھ دیا

چہلم کے موقع پر کون سے راستے کھلے رہیں گے؟ ٹریفک پولیس نے متبادل پلان جاری کردیا

بچے ماں سے ملنے آئے تھے اور۔۔ کراچی، ڈیفنس کے گھر سے 2 بچوں کی لاشیں بر آمد ! تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات

معرکہ حق میں بھارت کو شکست ۔۔ فیلڈ مارشل، ائیر چیف، وفاقی وزراء، بلاول بھٹو کے لیے اعلیٰ اعزازات

عرب لیگ کی نتن یاہو کے گریٹر اسرائیل سے متعلق بیان کی مذمت: ’ایسے بیانات توسیع پسند اور جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتے ہیں‘

حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی پلان جاری۔۔ مرکزی جلوس کے روٹس بند

بٹ کوائن سے فنڈنگ بے نقاب۔۔ سی ٹی ڈی کا پشاور میں داعش نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ

کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملوں کے 2 واقعات.. راہ گیر جاں بحق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی