ایشیا کپ: سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کو شکست، انڈیا فائنل میں پہنچ گیا


متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی20 کے سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں ٹیم انڈیا بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔بدھ کو شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم ابوظبی میں ہونے والے میچ میں انڈیا نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم آخری اوور میں ہی 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹیں گنوا کر 168 رنز بنائے تھے۔ بنگلہ دیش کی اننگزبنگلہ دیش کی پوری ٹیم انڈیا کے 169 کے ہدف کے تعاقب میں 127 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے سیف حسن 51 گیندوں پر 69 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔اس کے علاوہ پرویز حسین ایمن نے 21، توحید ہردوئے نے سات، ذاکر علی اور محمد سیف الدین نے چار چار جبکہ رشاد حسین اور ناسوم احمد نے دو دو رنز بنائے۔انڈیا کی جانب سے کلدیپ یادو نے تین جبکہ جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی نے دو دو جبکہ اکشر پٹیل اور تلک ورما نے ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش کی ٹیم آخری اوور میں ہی 127 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی (فائل فوٹو: اے ایف پی)انڈیا کی اننگزانڈیا کی جانب سے ابھیشیک شرما 37 گیندوں پر 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ شبھمن گل 29، شیوم دوبے دو، کپتان سوریا کمار یادیو اور تلک ورما پانچ ، پانچ جبکہ ہاردک پانڈیا 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جمعرات کو ہونے والا میچ اہمیت اختیار کر گیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)اس میچ میں فتح کے ساتھ انڈیا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ سری لنکا فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔تاہم انڈیا سپر فور مرحلے کا آخری میچ جمعے کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔انڈیا کے فائنل میں پہنچنے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جمعرات کو ہونے والا میچ اہمیت اختیار کر گیا ہے اور اس میچ میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں انڈیا کے مدمقابل ہو گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

شاہین آفریدی کا پہلے سے زیادہ ’خطرناک ورژن‘ اور بنگلہ دیش کے خلاف ’معجزاتی‘ جیت

بنگلہ دیش کو شکست، ایشیا کپ فائنل میں انڈیا اور پاکستان پہلی مرتبہ مدمقابل ہوں گے

انڈین کپتان سوریا کمار یادو کو ’آپریشن سندور‘ پر بیان مہنگا پڑ گیا

پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، اتوار کو انڈیا سے مقابلہ ہوگا

ایشیاکپ کے فائنل تک رسائی کی دوڑ: پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف

بی سی سی آئی نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی ’اشتعال انگیز حرکات‘ کی شکایت کر دی

ابھیشیک شرما: جارح مزاج انڈین اوپنر جنھوں نے بچپن میں ہونے والی پیشن گوئی کو حقیقت میں بدل دیا

ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، فائنل میں انڈیا کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: شاہین آفریدی

ایشیا کپ: سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کو شکست، انڈیا فائنل میں پہنچ گیا

ابھیشیک شرما: جارح مزاج انڈین اوپنر جنھوں نے بچپن میں ہونے والی پیشین گوئی کو حقیقت میں بدل دیا

’آؤٹ نہ دینے والا امپائر‘ چل بسا، ڈکی برڈ کی موت سے کرکٹ امپائرنگ کا ایک عہد ختم

ایشیا کپ ٹی 20: انڈیا اور پاکستان فائنل میں کیسے پہنچ سکتے ہیں؟

وقار یونس ہسرنگا کی طرح جشن کیوں نہیں منا سکتے؟

بھوپال میں پیدا ہونے والے انور احمد خان، جو پاکستان ہاکی کے ’راک آف جبرالٹر‘ کہلائے

ابرار احمد اور ہسرنگا کی ’سپورٹس مین سپرٹ‘ کا چرچا: ’یہ وہ چیز ہے جو انڈین کرکٹ ٹیم کبھی نہیں سیکھ سکتی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی