بی سی سی آئی نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی ’اشتعال انگیز حرکات‘ کی شکایت کر دی


انڈیا کے کرکٹ بورڈ  بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان دبئی  میں کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے رویے پر باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے اس حوالے سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ویڈیو شواہد بھی جمع کرائے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انڈین خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا  اور  اخبار’ ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق، انڈین ٹیم نے میچ ریفری سے کہا کہ  صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے ’اشتعال انگیز اور نامناسب‘ حرکات کیں، جو کھیل کی روح کے منافی ہیں۔رپورٹ کے مطابق  فاسٹ بولر حارث رؤف انڈین تماشائیوں کی جانب سے مسلسل ’کوہلی، کوہلی‘ کے نعروں پر بار بار ردعمل دیتے رہے۔انہوں نے بارڈر لائن پر فیلڈنگ کے دوران اور سنجو سیمسن کی وکٹ لینے پر کئی مرتبہ لڑاکا طیارے کی نقل اتاری اور ایک موقع پر ’6-0‘ کا اشارہ بھی دکھایا۔ اسی میچ میں اوپنر صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ’گن فائر‘ کا جشن منایا تھا۔صاحبزادہ فرحان نے نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد ’گن فائر‘ کا جشن منایا تھا (فوٹو: اے ایف پی)خیال رہے کہ ماضی میں سابق انڈین کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی کھیل کے دوران اس قسم کا انداز اپنا کر خوشی کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ بی سی سی آئی کا مزید کہنا ہے کہ حارث رؤف نے انڈین بلے بازوں شبھمن گل اور ابھشیک شرما کے ساتھ میدان میں تلخ کلامی بھی کی، جس پر بورڈ نے سخت اعتراض اٹھایا ہے۔ ایک انڈین عہدیدار کے مطابق ’ایسی حرکات کھیل کی روح کے خلاف ہیں۔ ہم نے اس بارے میں پائی کرافٹ کو نہ صرف شکایت درج کرائی ہے بلکہ دونوں کھلاڑیوں کی ویڈیوز بھی ساتھ بھیجی ہیں۔‘دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ بدھ کو پریس کانفرنس میں جب فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ہے، لوگ جو چاہیں سوچیں۔ ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں اور پوری کوشش کریں گے کہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

شاہین آفریدی کا پہلے سے زیادہ ’خطرناک ورژن‘ اور بنگلہ دیش کے خلاف ’معجزاتی‘ جیت

بنگلہ دیش کو شکست، ایشیا کپ فائنل میں انڈیا اور پاکستان پہلی مرتبہ مدمقابل ہوں گے

انڈین کپتان سوریا کمار یادو کو ’آپریشن سندور‘ پر بیان مہنگا پڑ گیا

پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، اتوار کو انڈیا سے مقابلہ ہوگا

ایشیاکپ کے فائنل تک رسائی کی دوڑ: پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف

بی سی سی آئی نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی ’اشتعال انگیز حرکات‘ کی شکایت کر دی

ابھیشیک شرما: جارح مزاج انڈین اوپنر جنھوں نے بچپن میں ہونے والی پیشن گوئی کو حقیقت میں بدل دیا

ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، فائنل میں انڈیا کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: شاہین آفریدی

ایشیا کپ: سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کو شکست، انڈیا فائنل میں پہنچ گیا

ابھیشیک شرما: جارح مزاج انڈین اوپنر جنھوں نے بچپن میں ہونے والی پیشین گوئی کو حقیقت میں بدل دیا

’آؤٹ نہ دینے والا امپائر‘ چل بسا، ڈکی برڈ کی موت سے کرکٹ امپائرنگ کا ایک عہد ختم

ایشیا کپ ٹی 20: انڈیا اور پاکستان فائنل میں کیسے پہنچ سکتے ہیں؟

وقار یونس ہسرنگا کی طرح جشن کیوں نہیں منا سکتے؟

بھوپال میں پیدا ہونے والے انور احمد خان، جو پاکستان ہاکی کے ’راک آف جبرالٹر‘ کہلائے

ابرار احمد اور ہسرنگا کی ’سپورٹس مین سپرٹ‘ کا چرچا: ’یہ وہ چیز ہے جو انڈین کرکٹ ٹیم کبھی نہیں سیکھ سکتی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی