انڈین کپتان سوریا کمار یادو کو ’آپریشن سندور‘ پر بیان مہنگا پڑ گیا


انڈین کپتان سوریا کمار یادو کو ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے بعد دیے گئے بیانات پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شکایت قبول کر کے معاملے کا باضابطہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی کا مؤقف ہے کہ سوریا کمار یادونے ’کھیل کو سیاست میں ملوث کر کے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا‘ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک تفصیلی خط بھیجا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ کے بعد انڈین کپتان نے جان بوجھ کر پہلگام واقعے اور ’آپریشن سندور‘ کا حوالہ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ یہ طرزِ عمل ’ضابطہ اخلاق کی روح کے خلاف ہے‘ اور سوریا کمار یادو کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔پی سی بی نے خبردار کیا کہ اگر کارروائی نہ ہوئی تو ’کرکٹ کا میدان ایک سیاسی اکھاڑا بن جائے گا۔‘یاد رہے کہ 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلے گئے گروپ میچ میں انڈیا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔اس میچ کے بعد سوریا کمار یادو نے پریزنٹیشن تقریب میں کہا تھا کہ ’بہترین موقع، کچھ وقت نکالتے ہوئے، ہم پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اپنا اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔۔۔  یہ جیت ہم اپنی مسلح افواج کو وقف کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے بہت بہادری دکھائی۔‘بعد ازاں پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ ’ہماری حکومت اور بی سی سی آئی آج ایک ہی مؤقف پر تھے۔۔۔ ہم یہاں صرف کھیل کھیلنے کے لیے آئے تھے۔‘پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ بیانات کھیل کے تقدس کے منافی ہیں۔ آئی سی سی ضابطے کے مطابق سوریا کمار یا تو الزامات تسلیم کریں گے یا پھر میچ ریفری کے سامنے باضابطہ سماعت کا سامنا کریں گے۔آئی سی سی کا حتمی فیصلہ آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

شاہین آفریدی کا پہلے سے زیادہ ’خطرناک ورژن‘ اور بنگلہ دیش کے خلاف ’معجزاتی‘ جیت

بنگلہ دیش کو شکست، ایشیا کپ فائنل میں انڈیا اور پاکستان پہلی مرتبہ مدمقابل ہوں گے

انڈین کپتان سوریا کمار یادو کو ’آپریشن سندور‘ پر بیان مہنگا پڑ گیا

پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، اتوار کو انڈیا سے مقابلہ ہوگا

ایشیاکپ کے فائنل تک رسائی کی دوڑ: پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف

بی سی سی آئی نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی ’اشتعال انگیز حرکات‘ کی شکایت کر دی

ابھیشیک شرما: جارح مزاج انڈین اوپنر جنھوں نے بچپن میں ہونے والی پیشن گوئی کو حقیقت میں بدل دیا

ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، فائنل میں انڈیا کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں: شاہین آفریدی

ایشیا کپ: سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کو شکست، انڈیا فائنل میں پہنچ گیا

ابھیشیک شرما: جارح مزاج انڈین اوپنر جنھوں نے بچپن میں ہونے والی پیشین گوئی کو حقیقت میں بدل دیا

’آؤٹ نہ دینے والا امپائر‘ چل بسا، ڈکی برڈ کی موت سے کرکٹ امپائرنگ کا ایک عہد ختم

ایشیا کپ ٹی 20: انڈیا اور پاکستان فائنل میں کیسے پہنچ سکتے ہیں؟

وقار یونس ہسرنگا کی طرح جشن کیوں نہیں منا سکتے؟

بھوپال میں پیدا ہونے والے انور احمد خان، جو پاکستان ہاکی کے ’راک آف جبرالٹر‘ کہلائے

ابرار احمد اور ہسرنگا کی ’سپورٹس مین سپرٹ‘ کا چرچا: ’یہ وہ چیز ہے جو انڈین کرکٹ ٹیم کبھی نہیں سیکھ سکتی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی