ٹرمپ کا نیا انکشاف: پاک بھارت جنگ میں 7 نہیں 8 طیارے گرائے گئے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے اس بار نیا دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے دوران سات نہیں بلکہ آٹھ طیارے گرائے گئے تھے۔ میامی میں ایک بزنس فورم سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ میں نے اخبارات میں پڑھا کہ سات یا آٹھ طیارے گرائے گئے ایک اخبار نے لکھا سات، کسی نے آٹھ، میں کسی کا نام نہیں لوں گا کیونکہ زیادہ تر جھوٹی خبریں دیتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ آٹھ طیارے گرائے گئے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس وقت پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تجارتی معاہدے کے عمل میں تھے لیکن اچانک انہیں خبریں موصول ہوئیں کہ دونوں ممالک جنگ کے قریب پہنچ چکے ہیں۔میں نے دونوں ملکوں کو خبردار کیا کہ اگر جنگ کی تو امریکا کے ساتھ تجارت بند کر دی جائے گی، جس پر دونوں ممالک پیچھے ہٹ گئے۔ انہوں نے ایک بار پھر یہ کریڈٹ لینے کی کوشش کی کہ ان کی مداخلت سے دونوں ایٹمی طاقتیں جنگ سے بچ گئیں۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ اپنی صدارت کے دوران انہوں نے آٹھ ماہ میں آٹھ جنگیں ختم کرائیں جن میں کوسووو، سربیا، کانگو، روانڈا، اور پاک بھارت تنازع بھی شامل تھا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد مواقع پر 2019 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں پر بات کر چکے ہیں، تاہم بھارتی حکومت ہمیشہ کسی تیسرے فریق کی مداخلت کی تردید کرتی رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’جنسی تشدد کا نشانہ بننے کے لیے صرف غیر سفید فام ہونا کافی ہے‘: برطانیہ میں ریپ کے واقعات کے بعد ایشیائی خواتین خوف میں مبتلا

ٹرمپ کو بھی سلیوٹ، ممدانی کو بھی سلام

ٹرمپ کا نیا انکشاف: پاک بھارت جنگ میں 7 نہیں 8 طیارے گرائے گئے

خاتون صدر کو سڑک پر ہراسانی کا سامنا: ’میرے ساتھ ایسا ہو سکتا تو باقی خواتین کے ساتھ کیا ہو گا‘

لبنان میں جنگ نہیں چاہتے، لیکن ہچکچائیں گے بھی نہیں، اسرائیلی عہدیدار

رما دواجی: نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کی اہلیہ جنھیں ان کے دوست ’دور جدید کی شہزادی ڈیانا‘ قرار دیتے ہیں

امریکی تاریخ کے طویل شٹ ڈاؤن سے ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار، لاکھوں مسافر متاثر

برازیلی لڑکی کی تصویریں بھارت میں کیوں وائرل ہورہی ہے؟ معاملہ سیاسی میدان تک جا پہنچا

دوران پرواز اچانک طیارہ تباہ، عمارتوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔۔ پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک ! ویڈیو مناظر

کہیں میری اماں یہ ویڈیو نہ دیکھ لیں۔۔ دیر تک سونے والی بیٹیوں کا ماں نے کیسے علاج کیا؟ ویڈیو نے چھکے چھڑا دیے

افغان طالبان کے پاس کون سے ہتھیار ہیں اور پاکستان کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے دوران انھوں نے کیسے اپنا دفاع کیا؟

کسی کی والدہ کو زیورات بیچنا پڑے تو کسی کے والد نے ملازمت ترک کی: ورلڈ چیمپیئن بننے والی انڈین خواتین کرکٹرز کی کہانی

نیویارک میں تاریخ رقم ، زہران ممدانی پہلے مسلم میئر منتخب

غزالہ ہاشمی: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ورجینیا کی پہلی مسلمان لیفٹیننٹ گورنر کون ہیں؟

سکندر اعظم سے امریکی حملے تک: افغانستان ’سلطنتوں کا قبرستان‘ یا ’فتح کی شاہراہ‘؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی