امریکی تاریخ کے طویل شٹ ڈاؤن سے ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار، لاکھوں مسافر متاثر


امریکی حکومت کے ملکی تاریخ کے طویل ترین 36 روزہ شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم بھی شدید متاثر ہے۔ رائٹرز کے مطابق امریکی سیکریٹری ٹرانسپورٹیشن شان ڈفی نے کہا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سیفٹی کے پیش نظر امریکا کے 40 بڑے ایئر پورٹس پر پروازوں کی تعداد میں دس فیصد کمی کرنے جا رہے ہیں، اس بیان کے بعد ایئر لائنز کو 36 گھنٹوں کے اندر پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے فلائٹس کم کرنا پڑیں۔ شان ڈفی نے کہا کہ فلائٹس کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جاسکتا ہے اگر ڈیموکریٹس شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے پر آمادہ ہو جائیں۔ امریکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے باعث 13 ہزار ایئر ٹریفک کنٹرول عملہ اور 50 ہزار ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی کا عملہ بغیر تنخواہوں کے کام کرنے پر مجبور ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ڈیموکریٹس پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ فنڈنگ بل پر تنازعے کو ختم کریں، تاہم اپوزیشن جماعت کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر پر سبسیڈیز کے حوالے سے ریپبلکنز بات کرنے کو تیارنہیں۔ شٹ ڈاؤن کے بعد سے ہزاروں کی تعداد میں پروازیں تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں جبکہ ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ 32 لاکھ مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹیشن شان ڈفی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی فضائی حدود کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ اگرچہ حکومت نے متاثرہ 40 ہوائی اڈوں کی شناخت نہیں کہ لیکن 30 مصروف ترین ہوائی اڈوں کے حوالے سے امکان ظاہر کیا گیا ہے جن میں نیو یارک سٹی، واشنگٹن، ڈی سی، شکاگو، اٹلانٹا، لاس اینجلس اور ڈیلاس شامل ہیں۔ ایوی ایشن ماہرین کے مطابق اس اقدام سے 1800 پروازوں کم ہوجائیں گی، اس کا مقصد ایئر ٹریفک کنٹرول عملے پر دباؤ کم کرنا ہے۔ ایف اے اے کو پہلے ہی اپنے ہدف سے 3500 عملے کی کمی کا سامنا ہے جبکہ شٹ ڈاؤن سے قبل بھی کئی اہلکار اپنے اوقات سے زیادہ اور ہفتے میں چھ روز کام کرنے پر مجبور تھے۔ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے اس شٹ ڈاؤن کے باعث کم آمدنی والے امریکیوں کو امدادی خوراک نہیں مل رہی، سروسز فراہم کرنے والے اکثر سرکاری ادارے بند ہیں جبکہ تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار وفاقی ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’جنسی تشدد کا نشانہ بننے کے لیے صرف غیر سفید فام ہونا کافی ہے‘: برطانیہ میں ریپ کے واقعات کے بعد ایشیائی خواتین خوف میں مبتلا

ٹرمپ کو بھی سلیوٹ، ممدانی کو بھی سلام

ٹرمپ کا نیا انکشاف: پاک بھارت جنگ میں 7 نہیں 8 طیارے گرائے گئے

خاتون صدر کو سڑک پر ہراسانی کا سامنا: ’میرے ساتھ ایسا ہو سکتا تو باقی خواتین کے ساتھ کیا ہو گا‘

لبنان میں جنگ نہیں چاہتے، لیکن ہچکچائیں گے بھی نہیں، اسرائیلی عہدیدار

رما دواجی: نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کی اہلیہ جنھیں ان کے دوست ’دور جدید کی شہزادی ڈیانا‘ قرار دیتے ہیں

امریکی تاریخ کے طویل شٹ ڈاؤن سے ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار، لاکھوں مسافر متاثر

برازیلی لڑکی کی تصویریں بھارت میں کیوں وائرل ہورہی ہے؟ معاملہ سیاسی میدان تک جا پہنچا

دوران پرواز اچانک طیارہ تباہ، عمارتوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔۔ پائلٹ سمیت 7 افراد ہلاک ! ویڈیو مناظر

کہیں میری اماں یہ ویڈیو نہ دیکھ لیں۔۔ دیر تک سونے والی بیٹیوں کا ماں نے کیسے علاج کیا؟ ویڈیو نے چھکے چھڑا دیے

افغان طالبان کے پاس کون سے ہتھیار ہیں اور پاکستان کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے دوران انھوں نے کیسے اپنا دفاع کیا؟

کسی کی والدہ کو زیورات بیچنا پڑے تو کسی کے والد نے ملازمت ترک کی: ورلڈ چیمپیئن بننے والی انڈین خواتین کرکٹرز کی کہانی

نیویارک میں تاریخ رقم ، زہران ممدانی پہلے مسلم میئر منتخب

غزالہ ہاشمی: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ورجینیا کی پہلی مسلمان لیفٹیننٹ گورنر کون ہیں؟

سکندر اعظم سے امریکی حملے تک: افغانستان ’سلطنتوں کا قبرستان‘ یا ’فتح کی شاہراہ‘؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی