
پاکستان کو آج ساؤتھ افریقہ کے خلاف ایک بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا، فیصل آباد میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں کونٹن ٹک ٹاک کے شاندار 123 رنز کی بدولت ساؤتھ افریقہ نے 10 اوور پہلے آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کرلی اور اس طرح سے سیریز بھی برابر کرلی یہ ڈی کاک کی او ڈی آئی میں 22 ویں سینچری ہے۔
ڈی کاک کی سنچری کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تقریباً ایک سال بعد ستمبر میں ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔ پاکستان کی ٹیم نے ساؤتھ افریقہ کو 270 رنز کا ہدف دیا تھا میںچ جیتنے کے لیے اور مہمان ٹیم نے 40 اوور میں ٹارگٹ پورا کر دیا۔
ڈی کوک روحان دی پریٹوریس نے 46 اور ٹونی ڈیز زور زے نے 76 رنز کیے اور اپنی ٹیم کو 50 سے ہمکنار کیا اور زورزی کی 154 کی پارٹنرشپ ہوئی۔پاکستان کی بیٹنگ اوپر سے بہت مایوس کن رہی اور فخر زمان شروع میں ہی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگیا اور اس کے بعد بابر اعظم 11 اور محمد رضوان چار رنز پہ آؤٹ ہوئے، اس طرح سے ایک وقت پر پاکستان کی 23 رنز پر تین وکٹیں گر چکی تھی اور تینوں کے تینوں وکٹیں نیندر برگر نے حاصل کیں اپنی تیز اور زوردار بالنگ سے۔
جب حسین طلت تیسرے اوور میں آؤٹ ہوئے پاکستان کی 131 پر پانچ آؤٹ تھے، لیکن پھر سلمان علی 69 رنز کے ساتھ مضبوطی سے ڈٹے رہے اور محمد نواز 59 اور فہیم اشرف 28 نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، اس طرح سے پاکستان نے ایک اچھا ٹوٹل بنا ڈالا۔
برگر نے 46 پر چار وکٹیں لی۔ساؤتھ افریقہ کی اننگز کے دوران پاکستان نے تین کیچ ڈراپ کیے جس میں ڈیکاک کا بھی کا شامل تھا اور یہ ان کے لیے بہت مہنگا ثابت ہوا۔
یاد رہے کہ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم یہ سیریز اپنے کئی نامور پلیئرز کی غیر موجودگی میں کھیل رہی ہے۔