ولیم گیمبورگ اور ’سُر تال اکیڈمی‘: لاہور کے کم عمر موسیقار جن کی ویڈیوز انڈیا میں بھی وائرل ہو رہی ہیں


’تو تے تاریاں تو وی سوہنا ایں ۔۔۔ تیرے ورگا کوئی ناں ہونا اے۔‘بچے پورے جوش سے یہ گیت گا رہے ہیں جبکہ ان کے درمیان بیٹھے ایک غیر ملکی نوجوان موسیقی کے سُروں میں کھوئے دکھائی دیتے ہیں، لے کے ساتھ ان کا سر مسلسل جنبش میں ہے، اور جیسے جیسے دھن تیز ہوتی ہے، وہ بے اختیار تالیاں بجانے لگتے ہیں۔پنجابی گانے کے ان بولوں کا مطلب ہے کہ ’آپ تو ستاروں سے بھی خوب صورت ہیں، آپ کا کوئی جوڑ نہیں۔‘مختصر دورانیے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔انسٹاگرام پر 90 لاکھ کے قریب افراد اسے دیکھ چکے ہیں، جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی وسیع پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے اور اس پر بڑی تعداد میں صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔بہت سے صارفین نے خاص طور پر بچوں کی گائیکی، ان کے اعتماد اور ویڈیو میں دکھائی دینے والی خوشگوار فضا کو سراہا ہے۔یہ ویڈیو پاکستان کے شہر لاہور میں ریکارڈ کی گئی ہے اور ان بچوں کے درمیان بیٹھے غیر ملکی ولیم گیمبورگ ہیں۔ ولیم کا تعلق ناروے سے ہے اور وہ سوشل میڈیا پر مواد تخلق کرتے ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد دو لاکھ کے قریب ہے، جبکہ ٹک ٹاک پر ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب افراد انھیں فالو کرتے ہیں۔جب انھوں نے یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی اسے بہت مقبولیت ملی۔ویڈیو میں نظر آنے والے بچوں کا تعلق سُر تال میوزک اکیڈمی سے ہے، جو لاہور میں قائم موسیقی کا ایک ادارہ ہے۔موسیقی کے ذریعے سماجی تبدیلی کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ’پلیئنگ فار چینج فاؤنڈیشن‘ کی ویب سائٹ پر درج تعارف کے مطابق اس اکیڈمی کی بنیاد 2019 میں موسیقار اور موسیقی کے محقق ضیا الحق نے رکھی تھی جس کا مقصد ’نوجوان فنکاروں کی نئی نسل تیار کرنا‘ اور کم وسائل رکھنے والے بچوں کو موسیقی کی مفت تعلیم تک رسائی فراہم کرنا ہے۔اس اکیڈمی میں طلبہ کو گائیکی اور مختلف ساز بجانے کی تربیت دی جاتی ہے، جس میں کلاسیکی موسیقی، غزل، پاپ اور فلمی موسیقی سمیت مختلف اصناف شامل ہیں۔اکیڈمی کے مطابق گذشتہ چند برسوں کے دوران اس کے طلبہ 20 سے زیادہ قومی اعزازات حاصل کر چکے ہیں جبکہ وہ 100 سے زائد ٹی وی پروگراموں میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔لاہور کے علاقے کرشن نگر میں واقع اس میوزک اکیڈمی کے بانی ضیا الحق کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو گذشتہ ہفتے ریکارڈ کی گئی تھی جب ’کوک سٹوڈیو والے زلفی بھائی ولیم گیمبورگ کو لے کر آئے تھے۔‘ضیا الحق کے مطابق ان کا ادارہ تقریباً 10 برس سے بچوں کو مفت موسیقی کی تعلیم فراہم کر رہا ہے اور ولیم گیمبورگ کی وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے بچے اکیڈمی کے منتخب طلبہ تھے۔بی بی سی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اکیڈمی میں 100 سے زیادہ بچے موسیقی سیکھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق بعض اوقات وہ مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں جا کر ٹیلنٹ کی تلاش کرتے ہیں اور جن بچوں میں صلاحیت نظر آتی ہے انھیں اکیڈمی میں لایا جاتا ہے، جہاں انھیں باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے۔ضیا الحق کے مطابق اکیڈمی کی جانب سے بچوں کو میوزک سکالرشپس بھی دی جاتی ہیں اور کئی طالب علم اپنے سکول کے اوقات ختم ہونے کے بعد روزانہ چار سے پانچ گھنٹے تک ریاض اور مشق کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اکیڈمی میں زیرِ تربیت بعض بچیاں لاہور کے نواحی علاقوں اور مختلف دیہاتوں سے بھی موسیقی سیکھنے آتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اکیڈمی کے بچوں کو اس سے قبل اُس وقت بھی خاصی توجہ ملی تھی جب انھوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ایک تقریب میں پرفارم کیا تھا۔ ضیا الحق کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔انھوں نے بتایا کہ اکیڈمی کے منصوبوں کو مختلف مقامی اور بین الاقوامی شخصیات کی حمایت حاصل رہی ہے۔ ان کے مطابق امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے بھی اس سلسلے میں حوصلہ افزائی کی جبکہ گلوکار علی ظفر نے اکیڈمی کے بچوں اور کرکٹ ٹیم لاہور قلندرز کے درمیان ایک اشتراک (کولیبریشن) بھی کرایا تھا۔سُر تال اکیڈمی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز میں ولیم گیمبورگ دیگر گیتوں پر بھی جھومتے نظر آتے ہیں۔’پاکستان صرف موسیقی نہیں بناتا‘بچوں کی گائیکی اور ویڈیو میں دکھائی دینے والی سادہ مگر پُر تاثیر موسیقی محفل نے سرحد کے دونوں جانب، یہاں تک کہ سات سمندر پار امریکہ میں رہنے والوں کی بھی توجہ حاصل کی۔عام سوشل میڈیا صارفین سے لے کر صحافیوں، اداکاروں اور ڈیجیٹل کریئیٹرز تک کئی صارفین نے اس پر تبصرے کیے اور ویڈیو کو موسیقی، معصومیت اور ثقافتی ہم آہنگی کی ایک دلکش مثال قرار دیا۔انسٹاگرام کے ایک مقبول اکاؤنٹ انڈیا ٹیلنٹسنے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’پاکستان صرف موسیقی نہیں بناتا بلکہ ایسے احساسات تخلیق کرتا ہے جو روح کو چھو لیتے ہیں۔ پاکستانی بچوں کو معصومیت اور جذبات کے ساتھ گاتے سننا ایک الگ ہی احساس ہے۔‘ایکس پر صارف ڈین قیوم نے لکھا: ’پاکستانی موسیقی کی برتری۔ میں یہ ویڈیو بار بار دیکھ رہا ہوں۔ پاکستان ٹیلنٹ سے بھرا ہوا ہے، کاش اس ٹیلنٹ کی پرورش کے لیے مزید مواقع بھی میسر ہوں۔‘اس وائرل ویڈیو نے امریکی صحافی کیٹلین ڈورنبوس کی بھی توجہ حاصل کی۔ انڈین فلم ’اڑتا تیر‘ کی پروموشن، عاطف اسلم کے گانے کی گونج اور ’باب آزادی‘: واہگہ اٹاری بارڈر پر کیا ہوا؟شانزے سیال اور چھلڑے چھلڑے وال: ’دوست کہتے تھے کہ سرائیکی کانٹینٹ تبدیل کرو، لیکن مجھے یہی کرنا تھا‘ویمبلی سٹیڈیم میں ’پنجابی آ گئے‘ کے نعرے اور دلجیت دوسانجھ سے ’شوہر سے زیادہ محبت‘ کا اعلان’بلو دے گھر‘ سے ’مجاجن‘ تک: ابرار الحق کی کرن جوہر سے شکایت اور متنازع گیتوں کا قصہڈورنبوس خارجہ پالیسی، دفاع اور جنگی امور پر رپورٹنگ کرتی ہیں اور روئٹرز، وال سٹریٹ جرنل، دی اکانومسٹ، ٹائم اور پولیٹیکو جیسے اداروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ وہ نیویارک پوسٹ اور سٹارز اینڈ سٹرائپس سے بھی وابستہ رہی ہیں۔رواں سال امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کوریج کے لیے اسلام آباد آنے والی ڈورنبوس اُس وقت بھی خبروں میں رہی تھیں جب انھوں نے بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں فون کر کے مشورہ دیا تھا کہ وہ متوقع پیش رفت کے پیش نظر اسلام آباد میں ہی قیام کریں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تبصرے میں کیٹلین نے لکھا: ’اس ویڈیو نے مجھے بہت سکون دیا ہے۔ جب میں دوبارہ پاکستان آؤں تو کیا ہم ایسا ہی ایک سیشن دوبارہ کر سکتے ہیں؟‘اسی طرح ایک صارف عبداللہ نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’پاکستانی بچوں کا اپنا ڈائٹ کوک سٹوڈیو ہے۔‘روہان بھٹاچارجی، انڈیا سے تعلق رکھنے والے اداکار ہیں اور بنگالی فلموں اور ٹیلی وژن کے لیے کام کرتے ہیں۔ انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے دل والا ایموجی بنایا اور لکھا: ’اسے اپ لوڈ کرنے کا شکریہ۔‘نیہا ویوک نے اس ویڈیو کو ’موسیقی سے مالا مال‘ قرار دیا۔میگھا واٹس نے لکھا کہ انھوں نے یہ ویڈیو چار بار دیکھی اور اس نے ’میرا دن بنا دیا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

کوشش کیے بغیر زیادہ ورزش کیسے کی جا سکتی ہے؟

دبئی میں 51 کروڑ روپے میں نیلام ہونے والی نمبر پلیٹ میں خاص کیا ہے؟

نیدرلینڈز میں مصنوعی ذہانت کا انقلاب: ہزاروں سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ

’غیر ضروری آرا اور تبصرے‘: رشمیکا مندانا کی شادی اور شوہر سے متعلق گفتگو بحث کا موضوع کیوں بنی؟

کیا طویل فاصلے کی ریس میں انسان چیتے، گینڈے یا دیگر تیز رفتار جانوروں کو شکست دے سکتا ہے؟

ولیم گیمبورگ اور ’سُر تال اکیڈمی‘: لاہور کے کم عمر موسیقار جن کی ویڈیوز انڈیا میں بھی وائرل ہو رہی ہیں

نریندر مودی کی 33 سال پہلے وفات پانے والے سوامی سے ’گفتگو‘ تنقید کی زد میں کیوں؟

غیرمتوقع طور پر آرمی چیف بننے والے جنرل عبدالوحید کاکڑ، جنھوں نے عہدے میں توسیع کی درخواست قبول نہ کی

اے آئی بے قابو ہونے لگی؟ سام آلٹمین نے نئے خدشات ظاہر کردیے

’جادو ٹونے اور بادشاہ کا موم کا مجسمہ‘ بنوانے کا الزام: برطانوی شاہی خاندان کی رکن جنھیں ننگے پاؤں لندن کے بازاروں میں گھمایا گیا

96 سال کی ہوں اور میرے ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز ہیں: ٹک ٹاک پر راج کرنے والی نانیاں دادیاں

13 سالہ لڑکی کا ریپ جو ممبئی میں مافیا کے خلاف پے در پے پولیس ’انکاؤنٹرز‘ کا آغاز ثابت ہوا

خاتون بن کر آن لائن دوستی، پھر’بھائی‘ بن کر بلیک میلنگ: پاکستانی شہریوں سمیت متعدد افراد کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز ملنے کا انکشاف

’بازار میں دستیاب عام پرزے اور سمارٹ فون سے بھی کم جدید‘: پابندیوں کے باوجود ایران ’خودکش شاہد ڈرونز‘ کیسے بنا رہا ہے؟

’میری پانچ سال کی محنت چھین لی گئی‘: 13 لاکھ فالوورز والے فنانس انفلوئنسر نے خودکشی کیوں کی؟

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی