دبئی میں 51 کروڑ روپے میں نیلام ہونے والی نمبر پلیٹ میں خاص کیا ہے؟


51 کروڑ روپے کی گاڑی کی نمبر پلیٹ۔۔یہ سُن کر آپ کو ضرور حیرانی تو ہوئی ہو گی۔سنیچر کو دبئی میں گاڑیوں کے پرکشش نمبر پلیٹس کی بولی کے دوران CC44 کا نمبر 6.72 ملین درہم (تقریباً 51 کروڑ روپے) میں فروخت ہوا۔دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے لگژری گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی کے دوران مجموعی طور پر 65.721 ملین درہم تقریباً چار ارب 97 کروڑ 19 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت CC44 نمبر پلیٹ کی لگی، جو 67 لاکھ 20 ہزار درہم (تقریباً 50 کروڑ 84 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی۔اس کے بعد BB18 نمبر پلیٹ 66 لاکھ 20 ہزار درہم (تقریباً 50 کروڑ 8 لاکھ پاکستانی روپے) اور BB80 نمبر پلیٹ 59 لاکھ درہم (تقریباً 44 کروڑ 63 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی۔جبکہ BB117 نمبر پلیٹ 10 لاکھ درہم سے زائد (تقریباً سات کروڑ 56 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ) میں فروخت ہوئی۔آر ٹی اے حکام کے مطابق نیلامی کے نتائج سے ایک بار پھر ظاہر ہوا کہ اوپن اور آن لائن نیلامیوں کے لیے آر ٹی اے کی حکمتِ عملی کامیاب رہی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ’یہ نظام شفافیت، غیر جانب داری اور تمام شرکا کو مساوی مواقع فراہم کرنے کے اصولوں پر مبنی ہے۔‘منفرد نمبر پلیٹس حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد نے نیلامی میں بھرپور حصہ لیا۔یہ نمبر پلیٹس صرف رجسٹریشن نمبر نہیں بلکہ ان کے مالکان کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہیں اور ان کی ذاتی پسند اور انفرادیت کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔دبئی میں ہونے والی 121ویں اوپن نیلامی میں گاڑیوں کی 60 منفرد نمبر پلیٹس فروخت کے لیے پیش کی گئیں۔ ان میں دو سے پانچ ہندسوں تک کے نمبر شامل تھے، جبکہ یہ پلیٹس مختلف کوڈزکے تحت نیلام کی گئیں۔ان نمبر پلیٹس کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے نمبر مختصر، منفرد اور یاد رکھنے میں آسان ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض خریدار انھیں حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ رقم ادا کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔آٹھ ڈالر سے اپنا سفر شروع کرنے والا شخص جو 528 ارب روپے سے زیادہ کا بینک خریدنے جا رہا ہےٹویوٹا کرولا کی ’فیس لفٹ‘ پر اٹھتے سوال: ’پاکستان میں نئی جنریشن کب آئے گی؟‘لینڈ کروزر اور ’لگژری‘ الیکٹرک ایس یو ویز سمیت پاکستان میں کون سی گاڑیاں مہنگی ہو سکتی ہیں؟’ایک چارج میں 1200 کلومیٹر‘: ٹویوٹا کا حیرت انگیز دعویٰ کیا الیکٹرک کار کی بیٹری کا مسئلہ حل کر دے گا؟اماراتی اخبار دی نیشنل کے مطابق دبئی میں گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی خرید و فروخت کے لیے ایک نیا آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا جا رہا ہے۔’مزال‘ نامی ایپ کے ذریعے نمبر پلیٹ خریدنے والے شخص کی رقم اس وقت تک محفوظ رکھی جائے گی جب تک نمبر پلیٹ کی ملکیت نئے خریدار کو منتقل نہیں ہو جاتی۔اس کا مقصد نمبر پلیٹس کی خرید و فروخت کو زیادہ محفوظ بنانا ہے کیونکہ اب تک یہ کاروبار زیادہ تر سوشل میڈیا، نجی ایجنٹوں اور روایتی طریقوں سے ہوتا رہا ہے۔حکام کے مطابق یہ پلیٹ فارم آر ٹی اے کے ضوابط کے مطابق ایک محفوظ آن لائن مارکیٹ فراہم کرے گا، جہاں خریداروں کی تصدیق کی جائے گی۔ اس سے مہنگی نمبر پلیٹس کی خرید و فروخت پر اعتماد بڑھنے کی توقع ہے۔دبئی میں نجی نمبر پلیٹس کی مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہی ہے، خصوصاً ایک ہندسے اور منفرد نمبروں والی پلیٹس کی مانگ اور قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔مزال ایپ کے مطابق گذشتہ تین برسوں میں دبئی میں ممتاز نمبر پلیٹس کی خرید و فروخت کا حجم 1.7 ارب درہم تک پہنچ چکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

کوشش کیے بغیر زیادہ ورزش کیسے کی جا سکتی ہے؟

دبئی میں 51 کروڑ روپے میں نیلام ہونے والی نمبر پلیٹ میں خاص کیا ہے؟

نیدرلینڈز میں مصنوعی ذہانت کا انقلاب: ہزاروں سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہ

’غیر ضروری آرا اور تبصرے‘: رشمیکا مندانا کی شادی اور شوہر سے متعلق گفتگو بحث کا موضوع کیوں بنی؟

کیا طویل فاصلے کی ریس میں انسان چیتے، گینڈے یا دیگر تیز رفتار جانوروں کو شکست دے سکتا ہے؟

ولیم گیمبورگ اور ’سُر تال اکیڈمی‘: لاہور کے کم عمر موسیقار جن کی ویڈیوز انڈیا میں بھی وائرل ہو رہی ہیں

نریندر مودی کی 33 سال پہلے وفات پانے والے سوامی سے ’گفتگو‘ تنقید کی زد میں کیوں؟

غیرمتوقع طور پر آرمی چیف بننے والے جنرل عبدالوحید کاکڑ، جنھوں نے عہدے میں توسیع کی درخواست قبول نہ کی

اے آئی بے قابو ہونے لگی؟ سام آلٹمین نے نئے خدشات ظاہر کردیے

’جادو ٹونے اور بادشاہ کا موم کا مجسمہ‘ بنوانے کا الزام: برطانوی شاہی خاندان کی رکن جنھیں ننگے پاؤں لندن کے بازاروں میں گھمایا گیا

96 سال کی ہوں اور میرے ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز ہیں: ٹک ٹاک پر راج کرنے والی نانیاں دادیاں

13 سالہ لڑکی کا ریپ جو ممبئی میں مافیا کے خلاف پے در پے پولیس ’انکاؤنٹرز‘ کا آغاز ثابت ہوا

خاتون بن کر آن لائن دوستی، پھر’بھائی‘ بن کر بلیک میلنگ: پاکستانی شہریوں سمیت متعدد افراد کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز ملنے کا انکشاف

’بازار میں دستیاب عام پرزے اور سمارٹ فون سے بھی کم جدید‘: پابندیوں کے باوجود ایران ’خودکش شاہد ڈرونز‘ کیسے بنا رہا ہے؟

’میری پانچ سال کی محنت چھین لی گئی‘: 13 لاکھ فالوورز والے فنانس انفلوئنسر نے خودکشی کیوں کی؟

• عالمی خبریں • تازہ ترین خبریں
• پاکستان کی خبریں • کھیلوں کی خبریں
• آرٹ اور انٹرٹینمنٹ • سائنس اور ٹیکنالوجی