
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ، میناز میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ میناز کے علاقے میں دہشت گردوں نے دو خواتین کو اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے ناکہ بندی کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔
ذرائع کے مطابق اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔