بہت سی خواتین ایسی ہیں جو ہارمونل مسائل کا شکار ہیں جو ان کے چہرے پر بالوں کی نشوونما کا سبب بن سکتی ہیں۔ یہ جسم میں ٹیسٹوسٹیرون کی زیادتی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ اگرچہ یہ بال پریشان کن ہو سکتے ہیں، لیکن بہت سے ایسے طریقے ہیں جن سے انہیں ہٹایا جاسکتا ہے جیسے کہ ویکسنگ، الیکٹرولائیسس یا پھر لیزر ٹریٹمنٹ۔
پر اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کو گھر سے باہر نکلے بغیر چہرے کے بالوں سے چھٹکارا مل جائے اور ان کی ظاہری شکل ہلکی ہوجائے تو ایسا کرنے کے لیے آپ بہت سے طریقے استعمال کر سکتی ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کچھ ریمیڈیز، جو آپ کو چہرے کے بالوں سے نجات دلانے میں مدد کر سکتی ہیں۔
دلیہ، لیموں اور شہد:
ایک کھانے کا چمچ دلیہ، دو کھانے کے چمچ شہد اور دو کھانے کے چمچ لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنائیں اور اس محلول کو اپنے چہرے پر لگ بھگ پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں پھر اسکرب کر کے منہ دھو لیں۔ ایک مہینے کے بعد، آپ کو خود نتائج دکھنا شروع ہوجائیں گے۔
لیموں، چینی اور پانی:
یہ بالوں کو ہٹانے کی ایک مشہور تکنیک ہے جسے شوگرنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ واقعی مقبول ہے کیونکہ یہ بالوں کی نشوونما کو کم کرتی ہے۔ مکسچر بنانے کے لیے آپ کو 1 کپ چینی میں ایک چوتھائی کپ لیموں کا رس اور پانی ملانا ہوگا، پھر مکسچر کو چولہے پر ابال لیں اور اسے آہستہ آہستہ ابلنے کے لیے چھوڑ دیں۔ مکسچر کو ہلائیں اور احتیاط کریں کہ یہ برتن سے چپک نہ جائے۔ مکسچر ہلکا سنہری رنگ کا ہوجائے تو اسے ہلکا ٹھنڈا کر کے جلد پر لگائیں اور اسے اس طرح کھینچیں جس طرح آپ ویکس کو ہٹاتے ہیں۔ یہ ویکسنگ کا ایک عام متبادل ہے اور جسم کے کئی حصوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
دودھ اور پپیتا:
پپیتا بالوں کو ہٹانے کے لیے ایک اچھا قدرتی حل ہے کیونکہ اس میں پاپین نامی ایک انزائم ہوتا ہے جو بالوں کے پٹکوں کو پھیلاتا ہے اور آپ کے بالوں کو قدرتی طور پر گرا دیتا ہے۔ دودھ اور پپیتا کو آپس میں مکس کریں اور محلول کو گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔ مکسچر کو اپنے چہرے پر لگائیں۔ اس محلول کو اپنی جلد پر مساج کریں اور اسے تقریباً پندرہ سے بیس منٹ تک بیٹھنے دیں۔ ٹھوس نتائج دیکھنے کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک بار اس عمل کو دہرائیں۔
چینی، انڈا اور کارن فلور:
ایک پیالے میں 1 انڈا، 1 کھانے کا چمچ چینی اور ½ کھانے کا چمچ کارن فلور کو اچھے سے مکس کر کے اسکا ماسک بنالیں۔ اور کچھ دیر چہرے پر لگانے کے بعد کھینچ کر نکال دیں، یہ بالوں کو اکھڑنے میں مدد دے گی۔