مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ


بچہ ہو یا جوان. آج کل بال جھڑنے اور خراب ہونے کا مسئلہ بہت عام ہے. اس کی وجہ ہمارا غیر صحت مند طرز زندگی اور بالوں پر کیمیکل کا بے جا استعمال ہے. آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسا سستا سیرم بنانے کا طریقہ بتائیں گے جو آپ گھر سے باہر بھی آرام سے لگا کر جاسکتی ہیں اور اس سے کوئی بو بھی نہیں آئے گی. یہ سیرم بالوں کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کے علاوہ گنج پن کا ایک ہفتے میں شرطیہ خاتمہ بھی کرتا ہے. اس سیرم کو بنانے کے لئے ہمیں چاہیے دو چمچ کچے چاول. ان چاولوں کو دو سے تین بار اچھی طرح دھو لیں تا کہ تمام مٹی اور پالش نکل جائے. اب دو کپ پانی ڈال کر چاول کو چولہے پر کچھ دیر پکائیں اور 2 گرین ٹی بیگ پکتے ہوئے چاول میں ڈال کر صرف 10 منٹ دھیمی آنچ پر پکائیں. چولہا بنا کر کے پانی چھان کر ٹھنڈا کر لیں اور شیشی میں بھر کر فریج میں رکھ لیں. یہ سیرم ہفتے میں دو سے تین بار بال برش کرتے ہوئے اسپرے کریں اور ہلکے ہلکے کنگھا کریں. رات میں ناریل کے تیل کی مالش کریں اوراگلی صبح نہا لیں. اس سیرم کے استعمال سے بالوں کے مسائل حل ہونے کے علاوہ گنج پن کا بھی خاتمہ ہوجائے گا.

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ