اگر آپ بال نہیں کٹواتیں تو۔۔ جانیں ماہرین بالوں کو کتنے عرصے بعد لازمی کاٹنے کا مشورہ دیتے ہیں؟ جس سے بال لمبے ہوں


اکثر خواتین کو بال لمبے کرنے کا اتنا شوق ہوتا ہے کہ وہ بال ہی نہیں کٹواتی ہیں، کیونکہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کے بال چھوٹے ہوجایں گے اور دوبارہ نہیں بڑھیں گے، جبکہ یہ ایک غلط خیال ہے جو کہ لوگوں ذہنوں میں جگہ بنا گیا ہے۔ آئیے جاتنے ہیں ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ ماہرین کے مطابق: کتنے عرصے بعد بال کٹوانے چاہیئے اس حوالے سے ماہرین نے بتایا کہ، ہر 6 سے 8 ہفتوں بعد بالوں کی ٹریمنگ لازمی کروانی چاہیے جبکہ مرد حضرات بھی اسی وقفے سے بال کٹوائیں۔ جن خواتین کے بال لمبے ہیں وہ جتنے مرضی چاہیں انہیں ٹرم یعنی نیچے سے کٹوا سکتی ہیں، اس سے دو منہ کے بال ہونے سے بچ جائیں گے۔ لیکن جن کے بال زیادہ لمبے نہیں ہیں وہ کوشش کریں کہ انہیں نیچے سے اتنا کاٹا جائے کہ دو منہ کے بال ختم ہوجائیں۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ، آپ کے بال مردہ کیراٹین سے بنے ہوتے ہیں اوراگر ان کی اندرونی ساخت کھل جائے تو یہ سرے سے ٹوٹنے لگتے ہیں جسے ہم دو منہ کے بال ہونا کہتے ہیں۔ اسلیئے ضروری ہے کہ بالوں کو ہر ڈیڑھ سے دو مہینے بعد لازمی کٹوائیں، کیونکہ ایسا کرنے سے بال صحت مند رہیں گے اور ان کی لمبائی میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ