نیم کے پتے ہمارے گھروں میں اور اس کے آس پاس آسانی سے دستیاب ہے۔ نیم کے پتوں میں موجود خصوصیات جلد اور بالوں کے متعدد مسائل کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ۔خشکی سے نجات اور خوبصورت، چمکدار بال حاصل کرنے کے لیے نیم کے استعمال کے طریقے درج ذیل ہیں۔
نیم کے پتے چبا لیں:
یہ تھوڑا غیر معمولی لگتا ہے لیکن مختلف ماہرین صحت اور خوبصورتی کے مطابق خشکی سے چھٹکارا پانے کا سب سے آسان طریقہ روزانہ صبح نیم کے پتے چبانا ہے۔ اس کا ذائقہ کم کڑوا بنانے کے لیے اس کے پتوں کو شہد میں ملا لیں، آپ نیم کے پتوں کو ابال کر اس کا قہوہ بھی بنا کر پی سکتے ہیں۔
نیم کا تیل:
ناریل کے تیل میں نیم کے چند پتے ڈال کر ابالیں اور آخر میں اس میں لیموں کے چند قطرے شامل کر کے گھر میں نیم کا تیل آسانی سے بنایا جا سکتا ہے۔ لیموں کا استعمال کفایت شعاری سے کریں اور کوشش کریں کہ اس تیل کو استعمال کرنے کے بعد سورج کی روشنی میں نہ جائیں کیونکہ سورج سے اس کے کچھ مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس تیل کو رات میں لگائیں اور پھر صبح میں دھو لیں۔
نیم اور دہی:
نیم اور دہی کا امتزاج خشکی کو روکنے کا بہترین طریقہ ہے۔ نیم کے پتوں کا پیسٹ بنائیں، اسے ایک پیالے دہی میں ڈالیں اور اپنے پورے سر پر لگائیں۔ اسے 15-20 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔ دہی کے آرام دہ اور ٹھنڈے اثر کے ساتھ مل کر نیم کی اینٹی فنگل خصوصیات خشکی سے لڑنے میں حیرت انگیز کام کرتی ہیں۔
نیم کے بالوں کا ماسک:
نیم ہیئر ماسک خشکی کا سب سے آسان علاج ہے۔ آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ نیم کے کچھ پتے لیں، انہیں مکسچر میں پیس لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملا لیں۔ اس گاڑھے پیسٹ کو پورے سر پر بالوں کے ماسک کی طرح لگائیں اور اسے 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ جب یہ مناسب طور پر خشک ہو جائے تو اسے دھو لیں۔