ملائی جیسی جلد! کورین خواتین تیز پتے کی کون سی کریم اپنی جلد پر لگاتی ہیں جو اتنی جوان نظر آتی ہیں؟ جانیں


عمر کے ساتھ جلد کا لٹکنا اور جھریاں جھائیاں آنا یہ ایک قدرتی عمل ہے۔۔ مگر اپنی جلد کا خیال رکھنے اور صحیح چیزوں کا استعمال کرنے سے اس عمل کو سست کر کے جلد کو لمبے عرصے تک جوان رکھا جا سکتا ہے۔ ایسے میں جو چیز آپ کی جلد کو جوان رکھنے کیلیئے سب سے بہترین ہے وہ ہے تیز پتّا۔۔ جی ہاں! تیز پتے کے استعمال سے جھریوں اور جھائیوں سے بچا جاسکتا ہے۔ مگر کیسے؟ آئیے آپ کو آج تیز پتے کی زبردست کریم بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں جو آپ کی جلد کو عمر سے 10 سال چھوٹا کردے گا۔ تیز پتّے کی کریم: ۔ ایک برتن میں 250 ملی لیٹر پانی لیں اور اس میں تقریباً 8 سے 10 تیز پتے شامل کر کے 10 منٹ ابال لیں، یہاں تک کہ اسکا رنگ تبدیل ہوجائے۔ ۔ اب پتوں کو چھان کر پانی الگ کردیں اور اس میں 1 چمچ کارن فلور ڈال کر مکس کریں، پھر ہلکی آنچ پر چولہے پر رکھ دیں اور مکسچر کو اتنا پکائیں کہ وہ گاڑھا ہوجائے (چمچ چلاتے رہیں) ۔ کریم نما مکسچر بن جائے تو اسے پیالی میں نکال کر ٹھنڈا کرلیں، اسکے بعد اس میں 1 چمچ ایلوویرا جیل، 1 چمچ بادام کا تیل، ½ چمچ شہد، اور 2 وٹامن ای کی کیپسول شامل کر کے مکس کریں۔ ۔ آپ کی نائٹ کریم تیار ہے، اب اسے ایک بوتل میں بھر کر فریج میں 7 دنوں تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ۔ اس کریم کو روزانہ رات میں چہرے اور گردن پر لگائیں اور صبح منہ دھو لیں، نمایاں فرق آپ خود محسوس کریں گے۔

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ