جھریاں مٹانے کے لئے پارلر نہ جائیں بلکہ۔۔ صرف 10 منٹ میں چہرے کو چمچ کی مدد سے کیسے خوبصورت بنائیں؟ جانیں دلچسپ ٹرک


ہم خوبصورتی میں اضافے کے لئے بیوٹی پارلر میں ہزاروں تو دے دیتے ہیں لیکن نتیجہ وہی دھاک کے تین پات۔ کچھ دن بعد چہرہ ویسا ہی ہوجاتا ہے بلکہ کیمیکلز کی زیادتی کی وجہ سے جلد مزید خراب بھی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ بھی چہرے پر سے جھریاں اور چھائیاں ختم کرنا چاہتی ہیں تو ہماری بتائی ہوئی جاپان کی یہ پرانی ٹرک ضرور آزمائیں یہ 10 منٹ کا مساج آپ کے چہرے سے جھریاں اور چھائیاں کم کرنے کے ساتھ چہرے کے دوران خون کو بہتر کرے گا جس سے رنگت بھی کھل اٹھے گی۔ اس کے لئے آپ کوئی بھی موئسچرائزنگ کریم لے لیں یا زیتون کا تیل لے لیں۔ البتہ 2 چمچوں کو مساج سے پہلے کچھ گھنٹوں کے لئے فریزر میں ضرور رکھ دیں۔ سب سے پہلے صاف چہرے پر کریم یا زیتون کے تیل کے چند قطرے لگا کر چہرے کو مساج کے لئے تیار کریں۔ اب ٹھنڈے چمچ کے نچلے حصے سے ہونٹوں کے کنارے والی جگہ کو ہلکے ہاتھوں سے دبا کر اوپر کی جانب لے جائیں۔ یہ عمل کچھ دیر کریں۔ اسی طرح چہرے کے وہ حصے جہاں جھریاں ہیں انھیں ہلکے ہاتھوں سے دبا کر اوپر کرتی جائیں۔ مزید تکنیکس سیکھنے کے لئے دی گئی ویڈیو دیکھیں۔ یہ مساج کچھ دن کرنے سے واضح فرق آپ خود بھی محسوس کریں گی اور گھر والے بھی حیران رہ جائیں گے۔

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ