آج کل لوگ خوبصورتی کے لئے مصنوعی طریقوں اور سرجری وغیرہ کا سہارا زیادہ لینے لگے ہیں۔ خاص طور پر اداکاراؤں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ بوٹوکس اور فلرز وغیرہ کرواتی ہیں۔ لیکن ہر اداکارہ اتنی بہادر نہیں ہوتی کہ اس بات کو قبول کرسکے۔
"یہ اپنی ذاتی پسند نہ پسند پر منحصر ہے کہ کچھ لوگ بوٹوکس لگوانا چاہتے ہیں اور کچھ نہیں۔ میں نے زندگی میں چوتھی بار بوٹوکس کے انجیکشن لگوائے ہیں"
یہ کہنا ہے پاکستان کی مایہ ناز سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا جو ایک مشہور بیوٹی سیلون بھی چلاتی ہیں اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔ حال ہی میں شگفتہ نے اپنے بوٹوکس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ویڈیو شئیر کی ہے۔ دیکھیں
View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شگفتہ اعجاز چہرے کے نشانات پر بات کررہی ہیں اس کے علاوہ وہ یہ بھی بتا رہی ہیں کہ انجیکشن کے اثر سے جھریاں بہت جلد غائب ہوجائیں گی۔
شگفتہ اعجاز نے کہا کل "میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ اگر آپ کوئی چیز کرواتے ہیں تو اس بارے میں ایماندار رہیں۔ میں نے اپنی زندگی میں چوتھی بار بوٹوکس کے انجیکشن لگوائے ہیں بہت سے لوگ بوٹوکس کروارہے ہیں، کوئی بتانا چاہتا ہے، کوئی نہیں بتانا چاہتا، یہ ان کی اپنی مرضی ہے، لیکن میں نے یہ ضروری سمجھا کہ میں اپنے پروسیجرز کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتاؤں"