تھوڑے سے دودھ میں صرف یہ چیز ملائیں اور۔۔ جانیں ڈاکٹر بلقیس نے گھر بیٹھے پارلر والے فیشل کی چمک کے لئے کون سی کریم بنانی سکھائی؟


آج کل مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ ہر چیز کے لئے دل مارنا پڑتا ہے لیکن اب خواتین پارلر جانا چھوڑ دیں تو بھلا اپنے حسن میں اضافہ کیسے کریں؟ اس آرٹیکل میں ہم خواتین کی یہ مشکل بھی آسان کردیتے ہیں کیونکہ سماء ٹی وی میں ڈاکٹر بلقیس نے باورچی خانے کی چند چیزوں سے ٣ آسان اسٹیپس کا سستا ترین فیشل کرنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔ آئیےجانتے ہیں کہ وہ کیا ہے۔ سب سے پہلے آپ کو اس کے لئے آدھی کٹوری دودھ اور ایک لیموں چاہیے ہوگا۔ دودھ میں لیموں کے رس کے چند قطرے ڈال دیں اور جب دودھ پھٹ جائے تو اس کا کریمی سا حصہ دھلے ہوئے چہرے پر لگا کر اچھی طرح مساج کریں۔ اور 5 منٹ بعد چہرہ موٹے نم کپڑے سے صاف کرلیں۔ اس کے بعد بھیگی ہوئی کالی مسور کی دال کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور پھٹے ہوئے دودھ کی کریم اس میں ملا کر چہرے، گردن اور ہاتھوں پر اچھی طرح اسکربنگ کریں۔ 5 منٹ کے بعد عرق گلاب چہرے پر اسپرے کر کے اسپرے صاف کر لیں۔ آخری اسٹیپ میں ایک انڈا لیں۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو انڈے کی زردی لیکن اگر جلد چکنی ہے تو انڈے کی سفیدی لے کر پھینٹ لیں اور چہرے پر ماسک کی طرح لگا لیں۔ یہ خالص پروٹین آپ کی جلد کو چاند کی طرح چمکا دے گا۔ لیجیے گھر بیٹھے صرف آدھے گھنٹے میں پارلر جیسا فیشل ہوگیا۔

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ