شیمپو کے بعد کنڈشنر لگائیں اور بالوں کو گرنے سے بچائیں ۔۔ صرف 2 چیزوں سے مہنگا کنڈشنر گھر میں کیسے بنائیں؟ جانیں سستا طریقہ


آج کل جس حساب سے مہنگائی ہوگئی ہے ایسے میں عام انسان جو شیمپو لیتے ہوئے بھی قیمت دیکھتا ہو اس کے لیئے مہنگا کنڈشنر خریدنا مشکل ہوجاتا ہے۔ پر بالوں کے ماہرین شیمپو کرنے کے بعد کنڈشنر لگانے کا مشورہ دیتے ہیں، جس سے آپ کے بال سلجھے رہتے ہیں اور کنگھی کرتے وقت گرتے نہیں ہیں۔ اسی لیئے آج ہم آپ کو بتائیں گے گھر میں کنڈشنر بنانے کا طریقہ، جو نہایت ہی سستا ہے مگر کام وہ مہنگے کنڈشنر جیسا ہی کرے گا۔ تو چلیئے آپ کو بتاتے ہیں ہوم میڈ کنڈشنر بنانے کا طریقہ: ۔ چند دانے بھنڈی کے لے کر اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ایک دیگچی میں پانی کے ساتھ ابال لیں ۔ جب پانی میں بھنڈی لیس چھوڑنے لگے تو چولہا بند کر کے بھنڈی کے پانی کو چھان کر الگ کردیں ۔ اب ایک پیالی میں پانی لیں اور اس میں 2 چمچ کارن فلور ڈال مکس کرلیں اور پھر اسے بھنڈی کے پانی میں ڈال کر ہلائیں ۔ اسکے بعد چولہے پر تب تک پکائیں جب تک وہ گاڑھا نہ ہوجائے، پھر اسے ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور اس میں 2 چمچ ایلوویرا جیل اور 2 وٹامن ای کی گولیاں شامل کر کے مکس کرلیں View this post on Instagram A post shared by Evergreen Masala (@evergreen_masala) ۔ ٹھنڈا ہونے پر ایک بوتل میں بھر کر رکھ لیں، اور پھر بالوں میں لگا کر تھوڑی دیر بعد سر دھو لیں۔ آپ کے بال بلکل نرم و ملائم اور سلکی ہوجائیں گے۔

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ