خون بھی بنائے اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول کرے۔۔ بھیگے ہوئے کشمش کھانے اور اس کا پانی پینے کے جادوئی فائدے


کشمش، انگور کو سکھا کر بنایا جاتا ہے اور خشک میوہ جات کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ میوہ وہ تمام خصوصیات رکھتا ہے جو انگور میں پائے جاتے ہیں البتہ کچھ مخصوص طریقوں سے استعمال کرنے سے اس کے فائدے مزید بڑھ جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس کے فائدوں اور استعمال کے طریقوں کے حوالے سے بتائیں گے تا کہ آپ بھی کشمش سے زیادہ سے زیادہ فائدے اٹھا سکیں۔ کشمش کی غذائی اہمیت کشمش میں مینگنیز، وٹامن بی 6،کاپر، پوٹاشیئم اور آئرن کے علاوہ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور فائبر پایا جاتا ہے۔ کشمش میں ایک خاص عنصر بورون بھی موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ زخموں کو تیزی سے بھرنے میں مدد دیتا ہے۔ پانی میں بھگو کر کھانا چند کشمش لیں اور اسے دھو کر صاف پانی میں بھگو دیں اور رات بھر بھیگا رہنے دیں۔ صبح اٹھ کر وہ پانی پی لیں اور کشمش کے دانے اچھی طرح چبا کر کھا لیں۔ اس طرح نہار منہ بھیگی ہوئی کشمش کھانے سے وہ فوری جسم میں جذب ہوجاتی ہے اور اس کے فائدے بھی دوچند ہوجاتے ہیں۔ دہی میں کشمش ملا کر کھانا ذیابیطس کے مریض یا پھر وہ لوگ جو دہی کھانا پسند کرتے ہیں کوشش کریں کہ دہی میں چینی کی جگہ کشمش ملا کر کھائیں۔ اس میں گلوکوز کی مقدار کم ہوتی ہے اور یہ قبض ختم کرتا ہے۔ کشمش اور اس کے پانی کے فائدے ڈاکٹر رومیسہ زہرہ نیوٹریشنل کنسلٹنٹ ہیں۔ مرہم ٹی وی پر وی لاگ کے دوران انھوں نے بتایا کہ کشمش کا پانی اینٹی آکسیڈینٹ ہے اس لئے جسم سے زہریلے مادے خارج کرتی ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد کرتی ہے جس سے دل کے فعال درست ہوتے ہیں۔ خون تیزی سے بنتا ہے۔ کیلشیئم کی وجہ سے ہڈی اور دانتوں کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ کشمش جلد کے لئے بھی اچھی ہوتی ہے۔ جن لوگوں میں آئرن اور خون کی کمی ہو تو کشمش کا استعمال ان کی کمی کو دور کرتا ہے۔

مزید صحت

گرمی دانے اور معدے کی گرمی فوری ختم کرے۔۔ گرمی سے بچنے کے لئے پنجاب والے لسی میں کیا چیز ڈالتے ہیں؟ دیکھیں

یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں

آج بھی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ماں سے 10 برس تک شادی نہ کرنے کا وعدہ کیوں توڑا تھا؟ صاحبہ نے سچائی بتا دی