سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں


مورنگا یعنی سوہانجنا ایسا درخت ہے جس کے بارے میں حکیم دعویٰ کرتے ہیں کہ اس میں 300 سے زائد بیماریوں کا علاج موجود ہے. صدیوں سے آیوروید میں استعمال ہونے والے درخت سوہانجنا کا دودھ اس کے بے انتہا فائدوں کی وجہ سے اب یورپی ممالک میں مہنگے داموں بکتا ہے. آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو قدرتی جادوئی درخت کا پانی نہار منہ پینے کے چند فائدے اور اسے بنانے کا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ اپنی صحت کو کئی لحاظ سے بہتر بنا سکتے ہیں. مورنگا پانی بنانے کے لیے، ایک کپ گرم پانی میں 1-2 چمچ خشک مورنگا کے پتے یا 1-2 چمچ تازہ مورنگا کے پتے ڈال دیں اور چولہے پر چڑھا دیں۔ اسے 5 سے 10 منٹ تک دھیمی آنچ پر پکنے دیں. پھر مکسچر کو الگ کپ میں چھان لیں۔ اگر چاہیں تو آپ ذائقہ کے لیے شہد یا لیموں شامل کر سکتے ہیں۔ متبادل کے طور پر، آپ مورنگا پاؤڈر بھی استعمال کر سکتے ہیں. خالی پیٹ مورنگا کا پانی پینے سے جسم میں آئرن کی کمی پوری ہوتی ہے جس سے تھکاوٹ اور کمزوری دور ہوتی ہے اور انسان زیادہ ایکٹیو اور چوکس رہتا ہے. مورنگا کا پانی میٹابولزم کو تیز کرتا ہے جس سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے. یہ بھوک کو بھی دباتا ہے، غیر صحت بخش اسنیکس کی خواہش کو کم کرتا ہے. جسم میں شوگر کی سطح کم کرتا ہے. ذیابیطس کو قدرتی طور پر کنٹرول کرتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس شوگر سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے. سوزش کو کم کرتا ہے اور آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ سوہانجنا آنتوں کی حرکت کو منظم کرنے، قبض اور اسہال کو روکنے میں بھی بہترین ہے. اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے جو مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے. انفیکشن اور بیماریوں سے بچاتا ہے نہار منہ مورنگا کا پانی پینے سے جسم میں سوزش اور درد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، جو گٹھیا، جوڑوں کے درد یا پٹھوں کے درد میں مبتلا افراد کے لیے قدرتی علاج ہے۔ اس کے اینٹی آکسیڈنٹس دائمی بیماریوں سے بچانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

مزید صحت

گرمی دانے اور معدے کی گرمی فوری ختم کرے۔۔ گرمی سے بچنے کے لئے پنجاب والے لسی میں کیا چیز ڈالتے ہیں؟ دیکھیں

یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں

آج بھی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ماں سے 10 برس تک شادی نہ کرنے کا وعدہ کیوں توڑا تھا؟ صاحبہ نے سچائی بتا دی