یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ


آج کل خربوزے اور سردا گرما وغیرہ کا موسم ہے. چلچلاتی دھوپ اور گرمی میں ٹھنڈا میٹھا خربوزا کھانا کسے اچھا نہیں لگتا جبکہ خربوزے کے بیج بھی اپنے اندر بے شمار غذائیت کا خزانہ سموئے ہوتے ہیں. بہت سی خواتین خربوزے کے بیجوں کو صاف کرنے کا صحیح طریقہ نہیں جانتیں اور انھیں پھینک دیتی ہیں. جبکہ بازار میں یہی بیج آج کل مہنگے داموں میں مل رہے ہیں. تو آج ہم آپ کو ان ننھے منے بیجوں کو صاف کرنے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں جن سے آپ چاہیں تو ان کا کاروبار بھی کرسکتی ہیں. سب سے پہلے خربوزوں کو کاٹ کر الگ رکھ دیں اور ان کا گودا ایک جگہ اکھٹا کرلیں. اب کسی بڑے برتن میں پانی ڈال کر گودا اس میں ڈال کر 5،6 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں. اس کو فریج میں بھی رکھا جاسکتا ہے اب ہاتھ سے مسل کر بیچ اور گودا الگ کر لیں اور پلاسٹک کی دو چھلنیاں لیں. ویڈیو میں بتائے گئے طریقے سے 2 سے 3 بار بیجوں کو نل کے پانی میں دھوئیں اور چھان لیں. تمام بیج بالکل صاف ہوجائیں گے. اب ان کو کھلے برتن میں ڈال کر اوپر سے چھلنی یا سوتی کپڑا رکھ دیں اور دھوپ یا پنکھے کے نیچے رکھ کر سکھا لیں. لیجیے بازار کے مہنگے بیج کے مزے اب گھر میں مفت میں اڑائیں.

مزید صحت

گرمی دانے اور معدے کی گرمی فوری ختم کرے۔۔ گرمی سے بچنے کے لئے پنجاب والے لسی میں کیا چیز ڈالتے ہیں؟ دیکھیں

یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں

آج بھی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ماں سے 10 برس تک شادی نہ کرنے کا وعدہ کیوں توڑا تھا؟ صاحبہ نے سچائی بتا دی