دھوپ سے رنگت خراب ہوجائے تو کیا کریں؟ اب زبیدہ آپا کا بتایا ہوا یہ فیس ماسک لگائیں، جو مہنگے سن بلاک والا کام کرے


ج کل لوگ دھوپ سے چہرہ جلنے اور رنگ سیاہ پڑنے کی شکایت کرتے ہیں۔ ہوتا یوں ہے کہ دھوپ جلد کو جھلسا دیتی ہے جس کی وجہ سے متاثرہ حصہ پہلے سرخ ہو کر بعد میں سیاہ پڑجاتا ہے۔ یہ معاملہ صرف رنگت بدلنے کا نہیں بلکہ طبی ماہرین کے مطابق دھوپ جلد کی خطرناک بیماریوں کی وجہ ہے۔ اس سے جلد کا کینسر بھی ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین صرف دھوپ میں ہی نہیں بلکہ بارش کے موسم میں بھی سن بلاک لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں مرحوم ہربلسٹ اور ٹی وی میزبان زبیدہ آپا نے اس مسئلے کا کیا حل بتایا ہے۔ ایک کوکنگ شو میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر زبیدہ نے بتایا کہ ایلوویرا کا پودا خرید لیں اور اس کا ایک پتا اپنے پاس رکھیں۔ باہر جانے سے قبل اس کا گودا نکال کر چہرہ اور ہاتھ پاؤں پر لگا لیں۔ یہ گودا جلد کی دھوپ سے حفاظت کرتا ہے اور اس کی تہہ کے ہوتے ہوئے سورج کی مضر شعائیں جلد پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔ ہر سن بلاک میں ایلوویرا پایا جاتا ہے۔ اس سے اچھا اور سستا سن بلاک کوئی دوسرا نہیں۔ دوسرا ٹوٹکہ زبیدہ آپا نے یہ بتایا کہ دودھ، لیموں، بیسن اور ہلدی کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور صابن کے بجائے اس پیسٹ سے دن میں کئی بار چہرہ دھوئیں۔ اس سے دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کھل اٹھے گی اور چہرے سے داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے۔

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ