وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ سستی چیز گھر لے آئیں بغیر نقصان پہنچائے چربی گھٹانے والی حیرت انگیز جڑی بوٹی! جانیں اس کی قیمت


صدیوں سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے جڑی بوٹیاں استعمال کی جارہی ہیں جن سے آج کے زیادہ تر لوگ ناواقف ہیں۔ ایسی ہی ایک جڑی بوٹی ملیٹھی ہے جو پنساری کی دکان پر باآسانی مل جاتی ہے اور کئی بیماریوں میں شفا دیتی ہے۔ آئیے آپ کو اس جادوئی جڑی بوٹی کے حیرت انگیز فائدے بتاتے ہیں۔ ملیٹھی کی غذائی اہمیت ملیٹھی کو انگریزی میں Licorice کہتے ہیں یہ ذائقہ دار جڑی بوٹی تقریباً 349 کیلوریز فی 100 گرام پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ بنیادی طور پر کاربوہائیڈریٹس سے حاصل ہوتی ہے۔ ملیٹھی میں چینی کی مقدار تقریباً 44.24 گرام ہوتی ہے۔ اس میں پروٹین تقریباً 3.47 گرام ہوتی ہے۔ ملیٹھی ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہےجیسے کہ وٹامن سی، وٹامن B6، پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیشیم ، کیلشیم، اور آئرن۔ کھانسی کا علاج کھانسی کے مریض کے لئے ملٹھی کو چھیل کر موٹا کوٹ لیں اور چینی ملا کر پانی میں ابالیں اور پکائیں۔ یہ شربت مریض کو 2 چھوٹے چمچ دن میں 3 بار پلائیں۔ کھانسی جاتی رہے گی۔ جبکہ چبا کر عرق پینے سے بھی گلے کی تکلیف کا خاتمہ ہوتا ہے۔ چہرے کا ماسک ملیٹھی کا پاؤڈر لیں یا پیس کا پاؤڈر بنا لیں اب اس میں ہلدی اور عرق گلاب ملا کر استعمال کریں,دودھ اور ملتانی مٹی کے ساتھ ملیٹھی پاؤڈر سیاہ دھبوں اور سیاہ پگمنٹیشن کے لیےبہترین ہے۔ وزن کم کرنے میں مددگار ملیٹھی پاؤڈر میں فلاؤونائڈز کی کثرت جسم کو اضافی وزن تیزی کم کرنے میں مدد دیتی ہے جبکہ رعشے کی وجہ سے بے وقت بھوک کا خاتمہ ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ پنساری کی دکان پر با آسانی دستیاب ہے جب کہ آن لائن ملیٹھی کہ قیمت 150 سے 300 تک ہے۔

مزید صحت

گرمی دانے اور معدے کی گرمی فوری ختم کرے۔۔ گرمی سے بچنے کے لئے پنجاب والے لسی میں کیا چیز ڈالتے ہیں؟ دیکھیں

یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں

آج بھی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ماں سے 10 برس تک شادی نہ کرنے کا وعدہ کیوں توڑا تھا؟ صاحبہ نے سچائی بتا دی