اب بال بڑھیں گے اتنے لمبے جتنے آپ چاہیں۔۔ بالوں کا حسن بڑھانے کے لئے السی کے بیجوں کا تیل گھر پر خود کیسے بنائیں؟ جانیں


کچھ خواتین کو لمبے بالوں کی بہت خواہش ہوتی ہے لیکن بال ہیں کہ بڑھنے کا نام ہی نہیں لیتے۔ جب کہ دوسری طرف مرد حضرات بھی گنج پن کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ ان سب مسائل کا حل ہے السی کا بیج. آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ السی کے بیج کیسے آپ کے بالوں کی قسمت بدل سکتے ہیں. السی کے بیج کو اتنی بار گرائنڈ کریں کہ اس کا کیک بن جائے یعنی بالکل اچھی طرح پس جائے۔ اب اس پاؤڈر کو کسی بھی عام تیل یعنی ناریل، زیتون یا سرسوں میں ملا کر دھوپ میں ایک ہفتے کے لیے رکھ دیں۔ اس تیل کو بالوں کی جڑوں سے نوک تک اچھی طرح لگا کر رات بھر کے لئے چھوڑ دیں۔ السی کو پانی میں ابال کر تھوڑی دیر پکائیں اور اس کا گودا چھان کر ایک شیشی میں محفوظ کرلیں۔ اس گودے کو نہانے سے ایک گھنٹہ پہلے بالوں پر لگائیں اور پھر عام شیمپو سے بال دھو لیں۔ ان ٹوٹکوں سے آپ کے بال چند دنوں ہی لمبے، گھنے سیاہ اور چمکدار ہوجائیں گے۔

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ