ڈاکٹر اُمِ راحیل نے بتایا آشوب چشم کے لیئے آزمودہ نسخہ، جو دے آنکھ میں درد، سوجن اور خارش سے فوری نجات


آنکھوں میں جلن۔۔ سرخی۔۔ پانی بہنا اور خارش کی وجہ سے ہر دوسرا شہری پریشان ہے۔۔ لیکن اگر آپ کو بھی ایسا کوئی مسئلہ درپیش ہے تو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ڈاکٹر ام راحیل آشوب چشم کا آسان سے علاج بتارہی ہیں۔ ڈاکٹر ام راحیل کہتی ہیں کہ آشوب چشم میں آنکھیں سوجھ جاتی ہیں آنکھوں میں درد ہوتاہے۔۔ میل آتاہے۔۔ دکھن کے ساتھ ساتھ پلکیں چپک جاتی ہیں آنکھوں کی پتلی کا سفید سرخ ہوجاتا ہے اور کئی بار تو ایسا لگتا ہے کہ آنکھیں باہر آرہی ہیں اس کو آشوب چشم کہتے ہیں ڈاکٹر ام راحیل کہتی ہیں کہ آشوب چشم دوسروں سے پھیلنے والی وبا ہے دھول مٹی۔تیزدھوپ۔رگڑ کی وجہ سے بھی آشوب چشم ہوسکتا ہے کاسٹمیٹکس کی وجہ سے بھی آشوب چشم کا شکار ہوسکتے ہیں ڈاکٹر ام راحیل آشوب چشم کاحل یوں بتاتی ہیںبتاتی ہیں۔۔۔ ایک پیالی پانی لیں اس میں ایک چٹکی نمک ڈال کر چھوڑ دیں کاٹن بال کو اس پانی مین بھگو کر بار بار آنکھوں پر رکھیں اس طرح باربار کرنے سے آنکھیں میں جلن۔۔چبھن۔۔میل آنا کم ہوتا جاتا ہے آشوب چشم میں بچوں کو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے اس کیلئے ہلدی کا استعمال زیادہ مفید ہوتا ہے آپ نے مسالے والی نہیں بلکہ ثابت ہلدی لینی ہے اس ٹکڑے کو گھس کر پیسٹ بنانا اور اس کو پلکوں پر لیپ کرنا ہے اگر سوجن بہت زیادہ ہو اور پانی بہت زیادہ بہہ رہا ہو اورآنکھیں چپکی ہوئی ہوں تو اس کیلئے لال مرچ کا پیسٹ بناکر دکھنے والی آنکھ کے مخالف پاؤں ۔۔ یعنی اگر دائیں آنکھ میں تکلیف ہے تو الٹے بائیں پاؤں۔۔اگر بائیں آنکھ ہے تو دائیں پاؤں کے انگوٹھے پر یہ پیسٹ لگادیں تو منٹوں میں درد ختم ہوجائے گا

مزید صحت

گرمی دانے اور معدے کی گرمی فوری ختم کرے۔۔ گرمی سے بچنے کے لئے پنجاب والے لسی میں کیا چیز ڈالتے ہیں؟ دیکھیں

یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں

آج بھی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ماں سے 10 برس تک شادی نہ کرنے کا وعدہ کیوں توڑا تھا؟ صاحبہ نے سچائی بتا دی