کھٹے میٹھے انگور کھانے کی عادت ڈال لیں کیونکہ ۔۔ انگور کھانے کا کونسا نیا فائدہ سامنے آگیا؟ جان کر پر آج ہی گھر لے آئیں گے


کھٹا میٹھا انگور جتنا ذائقے میں مزیدار ہوتا ہے اتنا اسکے فائدے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔ مگر حالیہ تحقیق میں انگور کا ایک اور بہترین فائدہ سامنے آیا ہے جسے جان کر آپ انگور کے دیوانے ہوجائیں گے۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بینائی کمزور پڑتی جاتی ہے تو وہیں یہ انگور آنکھوں کی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہوتے ہیں۔ یہ بات سنگاپور میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور کھانے کی عادت بینائی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ اس تحقیق میں 34 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا جنہیں دوگروپس میں تقسیم کردیا گیا۔ ایک گروپ کو روزانہ ڈیڑھ کپ انگور کھلائے گئے جبکہ دیگر کو placebo کا استعمال کرایا گیا۔16 ہفتوں تک یہ ٹرائل جاری رہا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ انگور کھانے والے لوگوں کی بینائی تیز ہوئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے آنکھوں کو نیلی روشنی سے پہنچنے والے نقصان سے بچنے میں بھی مدد ملی ہے۔

مزید صحت

گرمی دانے اور معدے کی گرمی فوری ختم کرے۔۔ گرمی سے بچنے کے لئے پنجاب والے لسی میں کیا چیز ڈالتے ہیں؟ دیکھیں

یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں

آج بھی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ماں سے 10 برس تک شادی نہ کرنے کا وعدہ کیوں توڑا تھا؟ صاحبہ نے سچائی بتا دی