میں بچپن سے اسے چہرے پر لگاتی ہوں ۔۔ اداکارہ زرین خان آنبہ ہلدی کو روزانہ پینے اور اسکن پر لگانے کا مشورہ کیوں دیتی ہیں؟


میں اپنی جلد پر آنبہ ہلدی روزانہ لگاتی ہوں اور اس کی سپیشل چائے بھی پیتی ہوں۔ یہ کہنا ہے بھارت کی مشہور اداکارہ زرین خان کا۔ سلمان خان کے ساتھ اپنا فلمی کیرئیر شروع کرنے والی اداکارہ زرین خان نے ایک بھارتی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ فلموں میں آنے سے پہلے میں اپنا خیال اتنا زیادہ نہیں رکھتی تھی شوبز میں قدم رکھا تو مجھے اپنی اہمیت کا اندازہ ہوا۔ اب میں اپنی خوبصورتی کا بہت خیال رکھتی ہوں فلموں سے ہٹ کر عام زندگی میں بھی کہیں جانا ہو تو میری کوشش ہوتی ہے ایسا لباس زیب تن کروں جس سے منفرد نظر آؤں۔ میں کسی کو اچھے لباس میں دیکھوں تو بلاتکلف تعریف کرتی ہوں اور خود کو فٹ رکھنے کے لیے بس اپنی ڈائٹ کا خیال رکھتی ہوں۔ زرین اپنے چہرے پر روزانہ کونسا پیسٹ لگاتی ہیں؟ ٭ ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں زرین خان نے بتایا کہ میں روزانہ آنبہ ہلدی کا استعمال کرتی ہوں، اس کو دودھ میں ڈال کر پیتی بھی ہوں اور اس کا پیسٹ چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی لگاتی ہوں تاکہ قدرتی طور پر رنگت بھی نکھری رہے اور کسی قسم کا کوئی داغ دھبہ یا نشان جلد پر نہ لگے۔

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ