شادی سے پہلے لڑکیوں کو آملہ اور چقندر کا جوس پینا کیوں ضروری ہے؟ جانیں اس سے ملنے والے وہ فائدے جو آپ کو معلوم ہونے چاہیئے


شادی سے پہلے لڑکیاں کافی تناؤ کا شکار ہوتی ہیں ایک طرف گھر والوں سے دور جانے کی فکر تو دوسری طرف شادی کے دیگر کام، ایسے میں لڑکیاں اپنی صحت کا خاصا خیال نہیں رکھتیں، جسکی وجہ سے ان کا چہرہ مرجھایا ہوا اور بے رونق لگتا ہے اوپر سے کمزوری الگ۔ ایسے میں چہرے کی چمک کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے آپ یہ ٹپ آزما سکتے ہیں جو چہرے اور صحت دونوں کیلیئے بہترین ہے۔ آملہ اور چقندر کا جوس: ماہر غذائیت لونیت بترا نے آسانی سے تیار کیے جانے والے مشروب کو دلہنوں کے لیے بہترین خوبصورتی کی دوائی قرار دیا ہے۔ لونیت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ، چقندر اور آملہ میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو کولیجن پروٹین کی ترکیب میں مدد کرتا ہے جو کہ جوان اور لچکدار جلد کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ، آملہ اور چقندر کا جوس خون کو صاف کرنے، زہریلے مادوں کو ختم کرنے اور فوری چمک دینے میں بھی مدد کرتا ہے۔ آملہ کے عرق میں مضبوط سوزش کی خصوصیات ہیں، جبکہ چقندر میں بیٹالین، روغن بھی ہوتا ہے جو سوزش کو روکنے والی خصوصیات بھی رکھتے ہیں۔ یہ طاقتور امتزاج چہرے کی سوجن اور داغ دھبوں کو کم کر کے اسے صاف بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اس بیوٹی پوشن میں موجود وٹامن سی جلد کو فری ریڈیکلز سے بچاتا ہے اور ہائپر پگمنٹیشن کے مسائل کے خلاف کام کرتا ہے۔ ماہر غذائیت کا مشورہ ہے کہ، جوس بنانے کے لیے 100 گرام چقندر اور دو چھوٹے تازہ آملہ لے کر اس میں ضرورت کے مطابق پانی شامل کر کے چوسر میں ڈال کر پیس لیں۔ کولیجن کو فروغ دینے، خون کو صاف کرنے، سوزش سے لڑنے، ہائپر پگمنٹیشن کو کنٹرول کرنے اور جلد کی حفاظت فراہم کرنے کی صلاحیت کے ساتھ، یہ آپ کو طاقت بھی دیتا ہے۔

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ