جاپانی خواتین اپنے چہرے پر ایسی کون سی چیز لگاتی ہیں جس سے ان کی جلد اتنی صاف اور چمکدار ہوتی ہے؟ جانیے وہ ٹپس جو ہر خاتون کے لئے جاننا ضروری ہے


جاپانیوں کی جلد قدرتی طور پر صاف شفاف اور چمکدار ہوتی ہے لیکن اپنے اس خداداد حسن کو برقرار رکھنے اور اسکن پر آئے داغ دھبوں یہاں تک کے دھوپ سے اسکن جلنے کی صورت میں جاپان میں ایک چیز کثرت سے استعمال کی جاتی ہے اور ہے چاول جو کہ آپ بھی اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں قارئین کو بتایا جائے گا کہ اسکن کے مختلف مسائل کے لئے چاول کو کس طرح استعال کرنا ہے تاکہ آپ بھی جاپانیوں جیسی نرم و نازک اسکن پانے میں کامیاب ہوجائیں دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کے لئے دھوپ سے جھلسی ہوئی اور سانولی ہوجانے والی جلد کو شفاف بنانے کے لئے چاول کا آٹا، کوکو پاؤڈر اور ٹھنڈا دودھ ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اب اس پسٹ کو چہرے پر لگا لیں اور پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔ دانے اور کیل مہاسوں والی جلد کے لئے ایکنی والی جلد کا اصل مسئلہ اسکن پر آنے والا وہ تیل ہوتا ہے جو مساموں میں جم کر دانے پیدا کرتا ہے۔ اس تیل کو جذب کرنے کے لئے چاول کا آٹا بہت مفید ہے۔ تھوڑے سے چاول کے آٹے میں 2,3 قطرے کیسٹر آئل اور چند قطرے عرقِ گلاب ملا کر چہرے پر لگائیں۔ پانچ منٹ لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ ہفتے میں دو سے تین بار یہ ماسک لگانے سے چہرے کی جلد سے دانے اور مہاسے کم ہوجاتے ہیں جھریاں اور ایجنگ جاپانیوں کے چہرے پر بڑھاپا جلدی نمودار نہیں ہوتا۔ اگر آپ بھی ان کی طرح جلد کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو ایک کھانے کے چمچ چاول کے آٹے میں دو انڈوں کی سفیدی ملائیں اور چہرے پر تب تک لگا کر رکھیں جب تک ماسک خشک نہ ہوجائے اور ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ نتیجہ دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ یکساں رنگت کے لئے اکثر لوگوں کی جلد تھوڑی سے الگ اور گالوں یا ماتھے سے الگ رنگ کی ہوتی ہے۔ چہرے کی جلد کو ایک رنگت میں کرنے کے لئے ایک چمچ چاول کا آٹا لیں۔ ایک چمچ دلیا، ایک چمچ شہد اور ایک چمچ دودھ۔ ان تمام اجزاء کو ملا کر ایک گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر 10 منٹ لگا کر رکھیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ بہترین نتائج کے کے لئے ہفتے میں دو بار یہ ماسک استعمال کریں چاول کے پیسٹ سے منہ دھوئیں آدھا کپ چاول کو پانی میں اتنا پکائیں کہ وہ لئی جیسا بن جائے پھر گرائینڈر میں پیس کر پیسٹ بنا لیں اور شیشے کے جار میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں۔ روزانہ دن میں ایک بار اس پیسٹ سے منہ دھونے سے آپ کی جلد صاف اور ہموار رہے گی اور جھریاں وغیرہ بھی کم ہوجائیں گی۔ لیکن یہ پیسٹ زیادہ سے زیادہ چار دن میں استعمال کرلیں اور ختم ہوجانے کے بعد تازہ پیسٹ بنا کر استعمال کریں

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ