یہ جان بھی لے سکتا ہے ۔۔ خوبانی کے بیج کھانے والے اس کے چند نقصانات سے خبردار ہوجائیں


خوبانی موسم گرما کا ایک نہایت ہی خوش ذائقہ پھل ہے جو پاکستان میں جگہ جگہ ٹھیلوں پر بکتا دکھائی دیتا ہے۔ خوبانی کے بہت سے فائدے ہیں اور یہ نیا خون پیدا کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے مگر کچھ لوگ خوبانی کھانے کے بعد اس کے اندر کا بیج توڑ کر کھا لیتے ہیں- خاص طور پر بچوں کو تو خوبانی کے بیج کا ذائقہ بادام جیسا ہی محسوس ہوتا ہے اس لئے سخت خول کو دانت سے توڑ کر خوبانی کے بیج کو بادام سمجھ کر کھا لیا جاتا ہے اور والدین بھی بچوں کو یہ سوچ کر نہیں روکتے کہ یہ ایک قدرتی شے ہے اس کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ خوبانی کے بیج کے حوالے سے ایک مفروضہ بھی کافی عام ہے جو ہم نیچے وضاحت کے ساتھ پیش کررہے ہیں خوبانی کا بیج اور کینسر ایک عام مفروضہ ہے کہ خوبانی کا بیج کینسر کے علاج میں مددگار ہے کیونکہ اس کے اندر ایمگڈالن نامی جز پایا جاتا ہے جسے وٹامن بی 17 بھی کہتے ہیں اور چونکہ یہ ایک قدرتی شے ہے اس لئے اسے کھانے کا کوئی نقصان نہیں جبکہ یہ مفروضہ غلط اور نقصان دہ ہے- خوبانی کا بیج حقیقتاً زہریلا ہوتا ہے خوبانی کے بیج میں ایمگڈالن نامی جز جسم کے اندر پہنچ کر سائنایئڈ زہر بن جاتا ہے جسے ایک مخصوص مقدار سے زیادہ کھایا جائے تو موت واقع ہوسکتی ہے- البتہ کچھ مقدار کھانے سے بھی الٹی، خون کے دباؤ کا مسئلہ، سر چکرانا اور شریانوں کو نقصان پہنچنا شامل ہیں۔ خاص طور پر کینسر میں مبتلا افراد کو تو اپنی خوراک کا بہت خیال رکھنا چاہئے اور سنی سنائی باتوں پر یقین کرکے کسی بھی چیز کو کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کینسر کا کوئی مخصوص علاج نہیں ہے الگ الگ طرح کے کینسر کا مختلف طریقوں سے علاج کیا جاتا ہے اور اس دوران زہریلی اشیاء کھانا یا بغیر ڈاکٹر کے مشورے سے کچھ کھانا خودکشی کے مترادف ہے۔ تاحال ایسی کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی ہے جو کینسر میں خوبانی کے بیج کی افادیت کو واضح کرتی ہو-

مزید صحت

گرمی دانے اور معدے کی گرمی فوری ختم کرے۔۔ گرمی سے بچنے کے لئے پنجاب والے لسی میں کیا چیز ڈالتے ہیں؟ دیکھیں

یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں

آج بھی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ماں سے 10 برس تک شادی نہ کرنے کا وعدہ کیوں توڑا تھا؟ صاحبہ نے سچائی بتا دی