امرود پر نمک مرچ لگا کر کیوں کھانا چاہیے۔۔ جانیں کھٹے میٹھے امرود کھانے کے 5 ایسے فائدے جو شاید ہی آپ کو معلوم ہوں


موسم بدلتے ہی مختلف اقسام کے پھل اپنی بہار دکھلانے لگے۔ ایسے میں منفرد ذائقے والا امرود بھی مارکیٹ میں چھا چکا ہے۔ امرود کچے اور پکے دونوں طرح کے مارکیٹ میں موجود ہوتے ہیں اس لئے لوگ ان پر نمک مرچ لگا کر کھاتے ہیں تاکہ اگر ذائقہ کھٹا بھی ہو تو زیادہ محسوس نہ ہو۔ البتہ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو امرودپر نمک مرچ لگا کر کھانے کے چند انوکھے فائدے بھی بتائیں گے۔ امرود وٹامن سی، غذائی ریشہ اور مختلف ضروری غذائی اجزاء کا بھرپور ذریعہ ہے۔ نمک اور مرچ کا اضافہ ان غذائی اجزاء میں اضافہ کرتا ہےلہذا اگر آپ بھی امرود میں موجود وٹامنز اور معدنیات میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو نمک اور مرچ چھڑک کر کھائیں۔ نمک اور مرچ کے ساتھ امرود کا امتزاج آپ کی بھوک کو تیز کر سکتا ہے، یہ دن کے وقت کھانے سے بھوک کھل جاتی ہے۔ اس سے ذائقہ مزیدار ہوجاتا ہے جس سے گلے کی تکلیف نہیں ہوتی۔ نمک اور مرچ لگا کر کھانے سے امرود ہاضمے کے لئے بہترین ہوجاتا ہے۔ یہ قبض کشا بھی ہے۔ فائبر کی موجودگی کی وجہ سے اگر آپ نمک مرچ لگا امرود زیادہ بھی کھا لیں تو یہ وزن زیادہ نہیں ہونے دیتا بلکہ کم کرتا ہے۔

مزید صحت

گرمی دانے اور معدے کی گرمی فوری ختم کرے۔۔ گرمی سے بچنے کے لئے پنجاب والے لسی میں کیا چیز ڈالتے ہیں؟ دیکھیں

یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں

آج بھی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ماں سے 10 برس تک شادی نہ کرنے کا وعدہ کیوں توڑا تھا؟ صاحبہ نے سچائی بتا دی