ریما اچھی جلد کے لئے کون سا صابن استعمال کرتی ہیں؟ خوبصورت چہرے اور لمبے بالوں کے لئے نانی کے نسخے بتا دیئے


بے داغ اور روشن چہرے والی ریما خان کو کون نہیں جانتا. کئی دہائیوں سے پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے کے باوجود ریما آج بھی جوان اور خوبصورت نظر آتی ہیں. حال ہی میں انھوں نے اپنی اس خوبصورتی کے پیچھے چھپی محنت کے حوالے سے گفتگو کی. اپنی نانی اماں کے وہ ٹوٹکے بتائے جن سے وہ آج بھی جوان نظر آتی ہیں. پی ٹی وی ہوم کے انٹرویو میں مہمان کے طور پر شرکت کرنے والی ریما نے بتایا کہ ولہ اپنی جلد کے لیے ایک خاص صابن استعمال کرتی ہیں جسے وہ خود تیار کرواتی ہیں. زعفران اور ہلدی پر مشتمل یہ صابن خصوصی طور پر تیار کیا جاتا ہے اور وہ اسے اپنی جلد کے لیے استعمال کرتی ہے۔ یہ ان کی نانی کا بتایا ہوا راز ہے. ریما نے یہ بھی بتایا کہ ان کے پاس اپنے بالوں کے لیے بھی خاص ٹوٹکے ہیں البتہ ان سے بدبو آتی ہے پھر وہ محنت کرتی ہیں تب جا کر وہ اتنی خوبصورت نظر آتی ہیں. جسم کو خوبصورت رکھنے کے لئے وہ نہار منہ شہد ملا کر نیم گرم پانی بھی پیتی ہیں۔ وہ اپنے بیٹے اور اپنے شوہر کے لیے آرگینک فوڈ بھی بناتی ہیں اور ان چیزوں نے ان کی فٹنس میں اہم کردار ادا کیا ہے

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ