خشکی سے بچنے کے لیئے ویزلین لگاتے ہیں؟ تو ٹھہریں! اب جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لیئے ویزلین میں صرف یہ ایک چیز ملا کر لگائیں اور کمال دیکھیں


ہمارے یہاں سردیوں کے موسم میں سردی سے زیادہ خشکی ہوتی ہے، ہر کوئی ضرورت سے زیادہ خشک ہوتی جلد سے پریشان ہے جبکہ اس وجہ سے کچھ لوگوں کی جلد سے تو خون تک آنے لگتا ہے۔ ایسے میں سب سے مؤثر جو چیز ہے وہ ہے ویزلین (پیٹرولیم جیلی)۔ لیکن آج ہم آپ کو پیٹرولیم جیلی استعمال کرنے کی ایک الگ ٹپ بتائیں گے، جس سے نہ صرف جلد کی خشکی ختم ہوگی بلکہ آپ کی جلد نرم، ملائم، جوان اور خوبصورت نظر آئے گی۔ خشک جلد کے لیئے ویزلین میں کیا ملا کر لگائیں؟ ٭ سب سے پہلے ایک چھوٹی پیالی میں 1 چمچ ویزلین اور 1 چمچ بیکنگ سوڈا ملا کر اسے خوب مکس کرلیں۔ ٭ اسکے بعد اس میں 1 چمچ دودھ شامل کر کے مزید مکس کریں، تا کہ وہ کریمی شکل میں آجائے۔ ٭ اب رات کو سونے سے پہلے اسے ہاتھوں اور پیروں پر لگا کر تھوڑا مساج کریں اور اگلی صبح اٹھ کر دھو لیں۔ ٭ اگر آپ اسے رات بھر لگا کے نہیں سونا چاہتے تو شام میں لگا کر پلاسٹک کے دستانے پہن لیں تا کہ نمی سے جلد نرم ہو سکے، پھر 4 سے 5 گھنٹوں کے بعد اسے دھو لیں۔ ٭ اس کے استعمال سے آپ کی جلد کے مردہ خلیئے ختم ہوجائیں گے اور اسکن تر و تازہ اور ملائم ہوجائے گی۔

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ