خوبصورت رہنا ہے تو ایک چمچ گھی ضرور کھائیں ڈاکٹر شائستہ نے سردیوں میں حسن بڑھانے کے انوکھے مشورے دے ڈالے


"صبح اٹھ کر دیسی گھی ایک چمچ کھانے کی عادت بنا لیں اگر ایسے نہیں کھا سکتے تو چائے یا کافی میں ملا کر نہار منہ دیسی گھی ضرور کھائیں. جسم میں اگر پیٹ کا نظام درست ہوگا تو جلد بھی حسین ہوگی اور اس کے لئے دیسی گھی کا استعمال ضروری ہے" یہ کہنا ہے ڈاکٹر شائستہ لودھی کا جنھوں نے اپنی سردی کے موسم میں جلد کی حفاظت کے طریقے شئیر کیے. ڈاکٹر شائستہ کا کہنا تھا کہ وہ وٹامن سی کا استعمال لازمی کرتی ہیں. اس کے علاوہ کچھ دن سے انھوں نے اپنا خیال رکھنا چھوڑ دیا تھا وہ بھی دوبارہ شروع کردیا ہے. اب وہ باقاعدگی سے کلینزنگ، موئسچرائزنگ کے علاوہ مختلف ٹریٹمنٹس بھی لے رہی ہیں. ڈاکٹر شائستہ نے ریٹنول کے استعمال کے بارے میں بتایا کہ ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں اور اسے کسی کریم میں مکس کر کے لگائیں. اس کے علاوہ ہائلورونک ایسڈ اور الفا آربیوٹن وغیرہ جلد کو خوبصورت بنانے اور داغ دھبے ختم کرنے کے لئے بہترین ہیں.

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ