ناک بہہ رہی ہو یا کھانسی رُک نہ رہی ہو ۔۔ سردی میں صرف 1 چمچ زیرہ کھانے کے وہ کمالات جان لیں جو آپ کو کوئی نہیں بتائے گا


زیرہ قدیم زمانے سے برصغیر پاک و ہند میں مصالحے کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔ حکیم اسے دوائیوں کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں البتہ مغرب میں ہونے والی جدید تحقیق نے بظاہر اس عام سے مصالحے کی اہمیت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے کیوں کہ اب اس کے ایسے فائدے سامنے آئے ہیں جو پہلے لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ تھے۔ زیرہ کی غذائی اہمیت زیرہ میں زیرے میں آئرن، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی ایفلامینٹری خصوصیات کے علاوہ وٹامن ای، وٹامن اے اور وٹامن سی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اس کے علاوہ وٹامن بی 6، تھیامن، رائبوفلیون اور نیاسن بھی موجود ہوتا ہے۔ نزلہ زکام اور سردی اس عام مرض سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو زیرے کی چائے پینا دن میں ایک بار معمول بنا لیں۔ یہ چائے آپ کو سردی کے اثرات اور نزلہ زکام سے بچائے گی۔ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ زیرہ ڈال کر کچھ دیر پکائیں۔ چاہیں تو ادرک اور دار چینی کا ٹکڑا بھی ڈال لیں اور شہد ملا کر پی جائیں۔ وزن میں کمی اگر سردی میں حلوہ زیادہ کھا لیا تو بھی زیرہ کام آسکتا ہے۔ نیم گرم پانی کے ساتھ چند دانے زیرہ کے ملا کر پی جائیں۔ چربی تیزی سے پگھلنے لگے گی۔ دانت کا درد دانتوں میں تکلیف محسوس ہو تو زیرے کا قہوہ بنا کر کلیاں کریں۔ تھوڑی دیر میں درد میں آرام آجائے گا۔ بلڈ پریشر زیرہ بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے امراض میں مفید ہے مگر اس کا استعمال اعتدال میں کریں اور مریض ایک چٹکی سے زائد ہر گز نہ استعمال کریں۔ ہاضمہ بہتر الٹی، متلی یا معدے میں تیزابیت محسوس ہو تو زیرہ کو دہی میں ملا کر کھائیں۔ یہ نظام ہاضمہ تیز کرے گا اور طبعیت فوری طور پر ہلکی کردے گا۔

مزید صحت

گرمی دانے اور معدے کی گرمی فوری ختم کرے۔۔ گرمی سے بچنے کے لئے پنجاب والے لسی میں کیا چیز ڈالتے ہیں؟ دیکھیں

یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں

آج بھی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ماں سے 10 برس تک شادی نہ کرنے کا وعدہ کیوں توڑا تھا؟ صاحبہ نے سچائی بتا دی