سردیوں کی اہم ضرورت ۔۔ جوڑوں کے درد اور زکام سے بچنے کے لئے خشخاش کی چائے کیسے بنائیں؟ دیکھیں


ہر موسم سے نمٹنے کے لئے قدرت نے ہمیں ایسی بہت سی چیزیں عطا کی ہیں جن کے استعمال سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خشخاش بھی ان میں سے ایک ہے جس کا سردیوں میں استعمال بے حد مفید ہے۔ خشخاش دراصل بیج ہیں جنھیں مصالحے کے طور پر اکثر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ خشخاش میں فائبر، پروٹین، گڈ فیٹ، میگنیز، کاپر، میگنیشیئم، فاسفورس، زنک، تھیامن، آئرن اور اینٹی آکسیڈینٹس کا مجموعہ کیمیا پولی فینل بھی موجود ہوتا ہے۔ سردی کے مسائل سے بچنے کے لئے خشخاش کی چائے پینا بہت مفید ہے۔ یہ سر درد سے لے کر دمہ، نزلہ، زکام، کھانسی اور جسم کی تھکن بھی دور کرتی ہے۔ ڈیڑھ کپ پانی لیں اور اس میں ایک چمچ خشخاش ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے۔ اب اس پانی میں حسب ضرورت چائے کی پتی، چینی اور دودھ ڈال کر پکائیں اور کپ میں چھان کر نکال لیں۔ خشخاش کی مزیدار اور مفید چائے تیار ہے۔

مزید صحت

گرمی دانے اور معدے کی گرمی فوری ختم کرے۔۔ گرمی سے بچنے کے لئے پنجاب والے لسی میں کیا چیز ڈالتے ہیں؟ دیکھیں

یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں

آج بھی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ماں سے 10 برس تک شادی نہ کرنے کا وعدہ کیوں توڑا تھا؟ صاحبہ نے سچائی بتا دی