میں بیل کے پائے کھاتی ہوں کیونکہ وہ ۔۔ مشہور شخصیات سردی سے بچنے کیلیئے کون سی چیزیں پکا کر کھاتی ہیں؟


سردیوں کے موسم میں گرما گرم کھانوں کا لطف ہی کچھ اور ہے. خشک میوہ جات، حلوے اور پائے کے شوقین افراد تو خاص طور پر سردیوں کا انتظار کرتے ہیں تاکہ ٹھنڈے موسم میں گرم کھانے کھا سکیں. کیونکہ یہ لذیذ پکوان مزیدار ہونے کے علاوہ جسم کو گرمائش دے کر قوت مدافعت بھی بڑھاتے ہیں. تو آئیے جانتے ہیں ہماری مشہور شخصیات اس موسم میں اپنے اور گھر والوں کے لئے کون سے خصوصی پکوان تیار کرتی ہیں. سینیر اداکارہ ندا ممتاز نے نجی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ سردیوں میں خاص طور پر شلجم کا اچار اور دیگر موسمی سبزیوں کا اچار لازمی بنایا کرتی تھیں اس کے علاوہ کھانوں میں پائے مچھلی، پالک گوشت آلو گوشت وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا تھا. جبکہ سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ پہلے میری امی سردیوں میں سب کی دعوت کیا کرتی تھیں اب یہ ذمہ داری میرے پاس ہے. سعدیہ امام اپنے گھر ہونے والی دعوت میں پائے، گاجر کا حلوہ چندن کباب کا اہتمام کرتی ہیں. معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کا کہنا ہے کہ چونکہ ان کا تعلق گاؤں سے ہے تو وہاں سردیوں کے موسم میں بیل کو ذبح کرکے اس کے پکوان بنائے جاتے ہیں، سردی اتنی شدید ہوتی ہے کہ بہت مجبوری میں ہی گھر سے باہر نکلا جاتا ہے۔ جبکہ بیل کا گوشت بہت گرم ہوتا ہے تو گاؤں میں کڑاھی، پائے، سوپ وغیرہ بنا کر سب کی دعوت کرنے کا رواج ہے.

مزید صحت

گرمی دانے اور معدے کی گرمی فوری ختم کرے۔۔ گرمی سے بچنے کے لئے پنجاب والے لسی میں کیا چیز ڈالتے ہیں؟ دیکھیں

یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں

آج بھی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ماں سے 10 برس تک شادی نہ کرنے کا وعدہ کیوں توڑا تھا؟ صاحبہ نے سچائی بتا دی