صرف 3 چمچ شلجم کا سوپ سینے کی جکڑن میں آرام دے گا۔۔ کھانس کھانس کر تھک گئے ہیں تو ڈاکٹر بلقیس کا بتایا یہ ٹوٹکہ ضرور آزمائیں


شلجم سردیوں میں آنے والی خوش رنگ سبزی ہے. شلجم میں بے شمار معدنیات اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جن میں فائبر، فولیٹ (بی وٹامنز) کے علاوہ مینگنیج، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، کیلشیم، کاپر، فاسفورس، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور پروٹین بھی شامل ہیں. ندا یاسر کے مارننگ شو میں موجود مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے شلجم کا سوپ بنانے کی ترکیب بتائی جسے ہم اپنے قارئین کے لئے یہاں شئیر کررہے ہیں. یہ سوپ سینے اور گلے کی تکالیف میں بہت مفید ہے اور اس کا صرف تین دن کا استعمال گلے کے امراض سے نجات دلا سکتا ہے. اس کو بنانے کے لئے ہمیں چاہیے ایک چٹکی میتھی دانہ۔ سنا مکی کے سات عدد پتے۔ ایک چٹکی کالی مرچ کا پاؤڈر۔ چار جوے لہسن۔ درمیانے سائز کی پیاز کے ٹکڑے۔ اس کے بعد دو عدد شلجم ایک چٹکی لونگ کا پاؤڈر اور حسب ذائقہ نمک. ان تمام چیزوں کو آدھا لیٹر پانی میں ڈال کر اچھی طرح ابال لیں اور ٹھنڈا کرنے کے بعد بلینڈ کرکے رکھ لیں۔ اَ کو دوپہر کے وقت پئیں اور اس کے فوراً بعد پانی بالکل نہ پئیں. یہ سوپ بچوں اور بڑوں کے لیے مفید ہے اور اس کو صرف 3 چمچ پینا ہی کافی ہے.

مزید صحت

گرمی دانے اور معدے کی گرمی فوری ختم کرے۔۔ گرمی سے بچنے کے لئے پنجاب والے لسی میں کیا چیز ڈالتے ہیں؟ دیکھیں

یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں

آج بھی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ماں سے 10 برس تک شادی نہ کرنے کا وعدہ کیوں توڑا تھا؟ صاحبہ نے سچائی بتا دی