ِ
سونٹھ ادرک کو سکھا کر بنائی جاتی ہے اور اس کی خوشبو بے مثال ہوتی ہے۔ سردیوں میں سونٹھ کو گرم تاثیر اور بے شمار فائدوں کی وجہ سے استعمال کیا جاتا ہے۔ آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح اسے مختلف انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
چائے بناتے ہوئے اگر 2، 3 چٹکی سونٹھ ملا کر پیا جائے تو یہ دن بھر کی تھکن اتارتی ہے۔ پٹھوں کے درد میں آرام دیتی ہے اور سکون آور ہوتی ہے۔
شہد میں سونٹھ کا پاؤڈر ملا کر کھانے سے بلغمی کھانسی ختم ہوجاتی ہے۔ یہ الرجی میں فائدہ کرتا ہے اور سینے کے امراض میں مفید ہے
ایک گلاس دودھ میں آدھا چمچ سونٹھ کا پاؤڈر ڈالیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں۔ چاہیں تو تھوڑے سے ڈرائی فروٹس بھی ڈال دیں اور سونے سے قبل یہ دودھ پی لیں۔ یہ ان لوگوں کے لئے فائدہ مند ہے جو نیند نہ آنے کے مسئلے سے دوچار ہیں۔ سونٹھ والا دودھ ہڈیاں مضبوط کرتا ہے، اعصاب کو پرسکون کرتا ہے اور جوڑوں کے درد سے نجات دیتا ہے۔
سونٹھ کا پاؤڈر، اصلی گھی میں ملا کر سونے سے پہلے تلؤؤن پر مساج کریں۔ اس سے نیند کم آنے کی شکایت ختم ہوجائے گی، ذہنی تناؤ ختم ہوگا، معدہ کے امراض کم ہوں گے۔