نزلے زکام سے لے کر دمہ تک مفید۔۔ بیماریوں بچنے کے لئے سردیوں میں سرسوں کا تیل کیسے استعمال کریں؟


سرسوں برصغیر پاک و ہند میں کثرت سے پایا جاتا ہے۔ اس کا تیل ذائقے میں ہلکی کڑواہٹ لئے ہوتا ہے لیکن فائدوں سے بھرپور سرسوں کا تیل کھانا پکانے سے لے کر جسم کی مالش تک میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو اسی عام سے تیل کے مزید استعمال بتائیں گے جن سے آپ کئی مشکلات حل کرسکتے ہیں۔ دمے کے اٹیک کے وقت انسان کو سانس لینے میں اتنی دقت ہوتی کے اکثر جان بھی چلی جاتی ہے۔ خاص طور پر سردی کا موسم دمے کے مریضوں کے لئے خطرناک ہوتا ہے۔ اس موسم میں سونے سے پہلے سرسوں کا تیل گرم کرکے مریض کے سینے پر مالش ضرور کریں۔ یہ پھیپڑوں سے سانس کی گزر کو آسان بنائے گا اور جسم کو گرمائش دے گا۔ ایک چائے کا چمچ نیم گرم سرسوں کا تیل شہد ملا کر کھانے سے بھی افاقہ ہوتا ہے مگر کوئی بھی چیز کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں۔ آدھا چائے کا چمچ سرسوں کا تیل لیں، ایک چٹکی ہلدی اور ایک چٹکی نمک ملا کر دانت اور مسوڑھے پر اچھی طرح لگائیں اور انگلیوں سے مل کر تھوڑی دیر چھوڑ دیں۔ کچھ دیر گزرنے کے بعد کلی کر لیں۔ اس سے منہ کے اندر کا انفیکشن، سوجن اور دانت کا درد کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔ سرسوں کے تیل میں چھلا ہوا لہسن اور لونگ ڈال کر ہلکی آنچ پر کچھ دیر پکائیں اور بغیر چھانے محفوظ کرلیں۔ اس آمیزے کو روزانہ سونے سے پہلے ہلگا گرم کرلیں اور تلوے پر مساج کریں۔ کچھ دن اس کے استعمال سے نزلہ اور زکام سے جان چھوٹ جائے گی۔

مزید صحت

گرمی دانے اور معدے کی گرمی فوری ختم کرے۔۔ گرمی سے بچنے کے لئے پنجاب والے لسی میں کیا چیز ڈالتے ہیں؟ دیکھیں

یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں

آج بھی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ماں سے 10 برس تک شادی نہ کرنے کا وعدہ کیوں توڑا تھا؟ صاحبہ نے سچائی بتا دی