اس کو لگایا تو آنکھوں کے حلقے ٹھیک ہوگئے تھکی آنکھوں کو خوبصورت بنانے کے لئے دپیکا ککڑ کے آزمودہ ٹوٹکے


زیادہ دیر جاگنے یا موبائل اور لیپ ٹاپ کے استعمال کی وجہ سے ہمیں احساس بھی نہیں ہوتا اور آنکھیں ہماری تھکن کا راز کھول دیتی ہیں. گہرے حلقے اور سوجن آنکھوں کو ہی نہیں پورے چہرے کو اداسی دیتے ہیں. آئیے جانتے ہیں بھارت کی مشہور اداکارہ دپیکا ککڑ اس مسئلے کو حل کرنے کے کیا طریقے بتاتی ہیں. دپیکا کہتی ہیں کہ جوجوبا آئل یا ناریل کا تیل ایک بڑا چمچ لیں اس میں 5 گلاب کا تیل، لیموں کا تیل اور زعفران کا تیل اچھی طرح مکس کر کے فریج میں رکھ دیں. سونے سے پہلے اس تیل کو آنکھوں کے نیچے اور پلکوں پر لگائیں. اس کے بعد موبائل استعمال نہ کریں. دوسری ٹپ کے لئے وٹامن ای کے کیپسول میں عرق گلاب مکس کر کے آنکھوں پر لگائیں. یہ بہترین آئی کریم کے طور پر کام کرے گا اور وٹامن ای آنکھوں کے گرد جھریاں بھی مٹائے گی. گرین ٹی میں تھوڑا پانی اور وٹامن ای کے کیپسول ملا کر آئس کیوب کی ٹرے میں جما دیں. روزانہ ایک برف کے ٹکڑے سے آنکھوں کے گرد ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں.

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ