شوگر کے مریضوں کو ناشتے میں باسی روٹی کیوں کھانی چاہیے؟ ماہرین نے حیرت انگیز فائدے بتا دیے


اکثر گھروں میں رات کے کھانے میں روٹیاں بچ جائیں تو انھیں گرم کر کے صبح ناشتے کے وقت استعمال کیا جاتا ہے. یہ طریقہ بظاہر تو پیسے ضائع ہونے سے بچانے کے لئے کیا جاتا ہے مگر اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں جن میں سے کچھ آج ہم آپ کو بتائیں گے. باسی روٹی میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور فیٹس پایا جاتا ہے جو جسم کو توانائی دیتے ہیں. تازہ روٹی میں باسی روٹی کے مقابلے میں گلائسیمک انڈیکس کی زائد مقدار موجود ہوتی ہے. اس وجہ سے تازی روٹی خون میں شکر کی مقدار بڑھا دیتی ہے جبکہ باسی روٹی سے شوگر میں زیادہ اضافہ نہیں ہوتا. باسی روٹی جلدی ہضم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے قبض کا بھی خاتمہ ہوتا ہے. اس روٹی کو ناشتے میں کھانے سے ڈبل روٹی اور بن خریدنے کی بچت بھی ہوتی ہے جو مصنوعی مٹھاس کی وجہ سے شوگر کے مریضوں کے لئے نقصان دہ ہیں.

مزید صحت

گرمی دانے اور معدے کی گرمی فوری ختم کرے۔۔ گرمی سے بچنے کے لئے پنجاب والے لسی میں کیا چیز ڈالتے ہیں؟ دیکھیں

یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں

آج بھی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ماں سے 10 برس تک شادی نہ کرنے کا وعدہ کیوں توڑا تھا؟ صاحبہ نے سچائی بتا دی