پریانکا چوپڑا بیسن میں کیا چیز ملا کر چہرے پر لگاتی ہیں؟ ملکہ حسن نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا


مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نام سے کون واقف نہیں. اداکاری میں آنے سے پہلے وہ عالمی ملکہ حسن کا تاج پہن چکی تھیں اور آج کئی سال گزرنے کے باوجود ان کے حسن اور خوبصورتی میں کوئی کمی نہیں آئی اور اس بات کا کریڈٹ پریانکا گھر میں بنے ہوئے بیسن کے ماسک کو دیتی ہیں. تو کیوں نہ آج آپ بھی یہ ماسک بنا کر چہرے پر لگائیں اور پائیں ملکہ حسن جیسی خوبصورتی. اس ماسک کو بنانے کے لیے آپ کو چاہیے دو چمچ بیسن، دو چمچ دہی، آدھا لیموں کا جوس، تھوڑا سا عرق گلاب اور ایک چٹکی ہلدی. ان تمام اجزاء کو مکس کر کے پیسٹ بنا لیں. چہرہ دھو کر اس پر یہ ماسک لگائیں اور پھر بولنے یا ہلنے جلنے سے گریز کریں. 20 سے 30 منٹ میں ماسک اچھی طرح خشک ہوجائے گا تو ہاتھوں کو نم کر کے ماسک کو ہلکے سے رگڑتے ہوئے ابٹن کی طرح اتار لیں. بیسن ایک قدرتی ایکسفولیئٹر کے طور پر کام کرتا ہے جو جلد کے مردہ خلیات یہاں تک کہ چہرے کے روئیں کو بھی دور کرتا ہے، جبکہ دہی جلد کو نمی بخشتی ہے اور نرم و ملائم بناتی ہے۔ ہلدی اینٹی سوزش خصوصیات سے مالا مال ہے جو چہرے سے دانے ختم کرنے کے علاوہ رنگت نکھرتی ہے اور عرق گلاب چہرے کو تازگی بخشتا ہے.

مزید بیوٹی ٹپس

منگنی کے دن چاند کی طرح چمک رہی تھیں۔۔ ربیکا خان نے تقریب سے پہلے کون سا فیشل کروایا تھا اور اس کی کیا قیمت ہے؟ جانیں

نہ ہزاروں کا خرچہ نہ پارلر میں گھنٹوں ضائع بلیچ میں صرف یہ عام سی چیز ڈالیں اور فلٹر جیسی خوبصورتی پائیں

مہنگے شیمپو کے بجائے چاول میں یہ چیز ڈال کر لگائیں بال جھڑنے اور گنج پن سے نجات کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ

ڈسپرین سے چہرہ کیسے چکائیں؟ بلیک ہیڈز کو گھر بیٹھے چٹکی بجاتے صاف کرنے کا آسان ٹوٹکہ