اس میں بانجھ پن کا علاج بھی ہے اور ۔۔ بے اولاد جوڑے لونگ کیسے استعمال کریں؟ ڈاکٹر نے بتا دیا


بے اولادی کی اذیت سے نمٹنے کے لئے شادی شدہ جوڑے ایسے جتن بھی کرتے ہیں جن میں ان کا بہت سا پیسہ اور وقت لگ جاتا ہے. کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی طریقہ کارگر ثابت نہیں ہوتا. البتہ آج ہم آپ کو ایسی عام سی چیز کے استعمال کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو گھروں میں عام طور پر پائی جاتی ہے اور بے اولادی کی مایوسی کو امید میں بدل سکتی ہے. مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں کلینکل ڈائیٹیشن مس شیزا نوشاہی نے بتایا کہ گھروں میں مصالحے کے طور پر استعمال ہونے والی لونگ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈینٹ خواص رکھنے کے علاوہ ہارمونل مسائل کو بھی حل کرتی ہے لونگ کے طبی خواص لونگ میں کچھ غذائیت والے عناصر ہوتے ہیں جو بانجھ پن کے خدشات کو دور کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ لونگ مینگنیج سے بھرپور ہوتی ہے، جو تولیدی صحت کے لیے ضروری معدنیات ہے. یہ جنسی ہارمونز کی تشکیل میں کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ان میں اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو آکسیڈیٹیو تناؤ سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں، جو زرخیزی پر نقصان دہ طور پر اثر انداز ہوتے ہیں. لونگ کا متوازن استعمال تولیدی بہبود میں مثبت کردار ادا کرتا ہے۔ استعمال کا طریقہ مس شیزا کا کہنا ہے کہ دو کپ پیالی پانی میں صرف دو لونگ ڈال کر ابالیں اور اتنا پکائیں کہ پانی میں لونگ کا رنگ آجائے. اس میں شہد ملا کر پی لیں. اس کے علاوہ لونگ کو ثابت یا پاؤڈر کی صورت بھی استعمال کیا جاسکتا ہے. مرد اور عورت دونوں کے لئے مفید ہے.

مزید صحت

الٹی اور فوڈ پوائزننگ بھی ہوسکتی ہے تربوز کس وقت کھانا خطرناک ہوتا ہے؟

افطار کے بعد طبعیت بھاری اور تیزابیت ہوتی ہے تو جانیں اس تکلیف کو کم کرنے کے لیے ڈاکٹر کی بتائی ٹپس

اس میں بانجھ پن کا علاج بھی ہے اور ۔۔ بے اولاد جوڑے لونگ کیسے استعمال کریں؟ ڈاکٹر نے بتا دیا

تیل کو اس طرح گھٹنے پر رکھو اور پھر ۔۔ صرف ایک بار استعمال سے ہمیشہ کیلیئے درد ختم ہو سکتا ہے! 80 برس کی دادی نے جوڑوں کی تکلیف کا آزمودہ طریقہ بتا دیا