بھاری اور رک کر چلتی ہے، شور بہت کرتی ہے سلائی مشین کے عام مسائل کا صرف ایک آسان حل جو آپ گھر بیٹھے خود بھی کرسکتی ہیں


اکثر خواتین گھروں میں سلائی پر کپڑے سیتی ہیں جبکہ کچھ گھر والوں کے کپڑے سیتی ہیں تا کہ بچت ہوسکے. مگر یہ ساری بچت اس وقت خاک میں مل جاتی ہے جب چھوٹے چھوٹے مسائل کی وجہ سے مشین کی بار بار مرمت کروانی پڑے. دوسرا، اگر سلائی مشین زیادہ شور کرتی ہو تو گھر والے خاص طور پر چھوٹے بچے بھی تنگ آجاتے ہیں. تو آئیے جانتے ہیں ان تمام مسائل کا آسان حل. سب سے پہلے مشین سے ریل اور دھاگے وغیرہ نکال دیں. اب ایک پیچ کس کی مدد سے مشین کی بارنن والا حصہ کھول لیں. پھر دستہ اور اس کے اندر موجود بکسہ کے سارے پیچ بھی ایک ایک کر کے کھول لیں. دراصل مشین میں تیل کی کمی اور دھاگے کے ٹکڑے جمع ہونے کی وجہ سے مشین رک رک کر چلنے لگتی ہے اور بے تحاشہ آواز کرتی ہے. اس لئے تمام حصوں کو اچھی طرح کپڑے سے پونچھ کر تیل لگائیں اور دوبارہ سے سارے حصے سیٹ کر کے لگا دیں. بہتر معلومات کے لئے دی گئی ویڈیو کو ایک بار غور سے دیکھیں.

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

پورا خاندان پوچھے گا کیا نیا فریج لیا ہے؟ جانیں پرانے فریج کو نئے جیسا صاف اور چمکدار بنانے کا راز

حیدرآبادی قیمہ بریانی۔۔ عام بریانی کے بجائے آج قیمہ بریانی بنائیں اور نئے ذائقے سے لطف اٹھائیں

کیا آپ کے فون کی آواز بھی کم ہوگئی ہے؟ ہزاروں روپے ریپئیرنگ میں برباد کرنے کے بجائے موبائل خود ٹھیک کرنے کا سستا طریقہ

کیلے دو دن میں خراب ہوجاتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں مہنگے پھل کو 18 دن تک تازہ رکھنے کا زبردست ٹوٹکہ