دن رات فریج چلائیں اور بل آدھے سے بھی کم جانیں 3 آسان ٹرک جس سے آپ بھی بجلی کی بچت کرسکتے ہیں


گرمیاں اب اپنے عروج ہیں جب کہ بجلی کی قیمت میں بھی بار بار اضافہ ہورہا ہے. عام طور گھروں میں رات کو بجلی کی بچت کے لئے فریج بند کردیا جاتا ہے. لیکن اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اندر رکھی ہوئی چیزیں خراب ہوجاتی ہیں. آج ہم آپ کو 3 ایسے آسان طریقے بتائیں گے جن سے آپ کو فریج بھی بند نہیں کرنا پڑے گا اور بل بھی بہت کم آئے گا. سونے سے پہلے فریج کو بند کرنے کے بجائے اس کا تھرموسٹیٹ کم سے کم کر دیں. رات کے وقت فریج کا دروازہ کوئی نہیں کھولتا اس لئے کولنگ برقرار رہے گی اور تھرموسٹیٹ کی کم سیٹنگ میں بھی فریج کے اندر موجود چیزیں خراب نہیں ہوں گی. فریج کے دروازے پر ربر اچھی طرح چیک کریں. اکثر یہ ربر خراب ہوجاتا ہے یا پھٹ جاتا ہے جس کی وجہ سے کولنگ باہر نکل جاتی ہے. اگر ایسا ہے تو اس کو فوری مرمت کے لئے دیں. فریج کو بار بار کھولنے سے گریز کریں. اگر بچے کھولتے ہیں گو چائلڈ لاک لگا دیں. بار بار فریج کھولنے سے کولنگ باہر نکل جاتی ہے اور کمپریسر کو فریج دوبارہ ٹھنڈا کرنا پڑتا ہے جس سے بجلی کے یونٹس میں اضافہ ہوتا ہے اور بل زیادہ آتا ہے.

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

پورا خاندان پوچھے گا کیا نیا فریج لیا ہے؟ جانیں پرانے فریج کو نئے جیسا صاف اور چمکدار بنانے کا راز

حیدرآبادی قیمہ بریانی۔۔ عام بریانی کے بجائے آج قیمہ بریانی بنائیں اور نئے ذائقے سے لطف اٹھائیں

کیا آپ کے فون کی آواز بھی کم ہوگئی ہے؟ ہزاروں روپے ریپئیرنگ میں برباد کرنے کے بجائے موبائل خود ٹھیک کرنے کا سستا طریقہ

کیلے دو دن میں خراب ہوجاتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں مہنگے پھل کو 18 دن تک تازہ رکھنے کا زبردست ٹوٹکہ