مچھروں نے کاٹ کاٹ کر رات کی نیند حرام کردی ہے ۔۔ جانیں وہ چند گھریلو اجزاء، جن کے استعمال سے مچھر آپ سے دور رہنے پر مجبور ہو جائیں گے


گرمی آتے ہی مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، جہاں تھوڑی دیر آرام کیلیئے لیٹنے کا سوچتے ہیں وہیں ان کا خون پینے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے سکون کے دو پل بھی نصیب نہیں ہو پاتے۔ ایسے میں مہنگے اسپرے بھی صرف خرچے میں اضافہ ہی کر رہے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سی سستی اور گھریلو اشیاء ہیں جن کے استعمال سے مچھروں سے نجات ممکن ہے۔ مچھروں سے بچنے کے گھریلو نسخے: ٭ کافور کی گولیاں اس مسئلے کیلیئے بہترین حل ثابت ہو سکتی ہیں، بس کافور کی چند گولیوں کو جلا کر گھر کے سارے کھڑکی دروازوں کو بند کردیں۔ تھوڑی دیر بعد جب آپ کمرے میں آئیں گے تو سارے مچھر غائب ہو چکے ہوں گے۔ ٭ رات کو سونے سے پہلے نیم کے تیل کا اسپرے اپنے جسم کے کھلے حصوں پر کر کے سوجائیں، اس کی بُو سے مچھر آپ کے پاس نہیں آئیں گے۔ ٭ لیموں کو بیچ سے کاٹ کر اس میں لانگ دبا کر گھر کے ان حصوں میں رکھ دیں جہاں سے مچھر آتے ہیں، ایسا کرنے سے وہ اندر داخل نہیں ہونگے۔ ٭ کافی کی خوشبو بھی مچھروں کو بہت ناگوار گزرتی ہے، اسلیئے کافی کی پوٹلیاں بنا کر گھر کے دروازوں پر لٹکا دیں اس سے مچھر اندر نہیں آپائیں گے۔ ٭ سرکے میں دارچینی کا پاؤڈر ملا کر پیسٹ بنا لیں اور جن جگہوں سے مچھر آتے ہیں وہاں اس پیسٹ کو لگا دیں، یہ مچھروں کیلیئے رکاوٹ کا کام کرے گا۔ ٭ باقی ٹپس اوپر دی گئی ویڈیو میں موجود ہے، ویڈیو کو آخر تک دیکھیں اور مچھر جیسی مصیبت سے اپنی جان بچائیں۔

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

پورا خاندان پوچھے گا کیا نیا فریج لیا ہے؟ جانیں پرانے فریج کو نئے جیسا صاف اور چمکدار بنانے کا راز

حیدرآبادی قیمہ بریانی۔۔ عام بریانی کے بجائے آج قیمہ بریانی بنائیں اور نئے ذائقے سے لطف اٹھائیں

کیا آپ کے فون کی آواز بھی کم ہوگئی ہے؟ ہزاروں روپے ریپئیرنگ میں برباد کرنے کے بجائے موبائل خود ٹھیک کرنے کا سستا طریقہ

کیلے دو دن میں خراب ہوجاتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں مہنگے پھل کو 18 دن تک تازہ رکھنے کا زبردست ٹوٹکہ