کیری میں یہ چیز ملائیں اور لو اور پانی کی کمی سے بچنے کے لئے ژالے سرحدی کیری کیسے استعمال کرتی ہیں؟


گرمیاں اب اپنے جوبن پر ہیں. اس موسم میں اپنا زیادہ سے زیادہ خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کی وجہ سے اکثر لوگ بیمار ہوجاتے ہیں. حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ژالے سرحدی نے گرم موسم میں صحت مند رہنے کی کچھ ایسی ٹپس شئیر کیں جو وہ خود بھی اپناتی ہیں. ژالے کا کہنا تھا کہ لو اور گرمی کے دنوں میں ہمارے گھر میں خصوصی طور پر ’آب شعلہ‘ بنایا جاتا ہے. یہ کیری کا شربت ہوتا ہے۔ آم کی تاثیر جتنی گرم ہوتی ہے لیکن کیری یعنی کچے آم کی تاثیر بہت ٹھنڈی ہوتی ہے۔ ژالے سرحدی نے مزید بتایا کہ گرم موسم میں ہمارے گھر میں چاچھ یعنی کچی لسّی میں زیرہ ڈال کر بھی پیا جاتا ہے. کیری کا شربت بنانے کا طریقہ کیری کو پانی میں ڈال کر اتنا ابالیں کہ نرم ہوجائیں. پھر اس کا چھلکا اور گٹھلی الگ کرکے گودا نکال لیں۔ ایک بلینڈر میں کیری کا گودا، ½ کپ پانی، پودینہ، نمک، کالا نمک اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔ اب اسے جگ میں نکال لیں اور ٹھنڈا پانی اور برف شامل کرکے پیش کریں۔

مزید صحت

گرمی دانے اور معدے کی گرمی فوری ختم کرے۔۔ گرمی سے بچنے کے لئے پنجاب والے لسی میں کیا چیز ڈالتے ہیں؟ دیکھیں

یہی بیج بازار میں مہنگے داموں ملتے ہیں اگر آپ بھی خربوزے کے قیمتی بیج پھینک دیتی ہیں تو جانیں انھیں صاف کرنے کا آسان طریقہ

سوہانجنا (مورنگا) کا پانی نہار منہ کیوں پینا چاہیئے؟ جانیں وہ فائدے جو آپ کو بھی ایسا کرنے پر مجبور کردیں

آج بھی لڑکیاں بغیر شادی کے بیٹھی ہیں ماں سے 10 برس تک شادی نہ کرنے کا وعدہ کیوں توڑا تھا؟ صاحبہ نے سچائی بتا دی