نیچے والا ٹانکہ خراب ہونے کی 3 وجہ۔۔ وہ راز جو مرمت کرنے والے کبھی نہیں بتاتے! اپنی سلائی مشین گھر بیٹھے خود ٹھیک کریں


سلائی مشین پر کپڑے سیتے ہوئے اس وقت سخت پریشانی سے گزرنا پڑتا ہے جب اچانک سلائی کا بخیہ خراب ہونے لگے۔ اکثر ہی ایسا ہوتا کہ اوپر کی سلائی صحیح آتی ہے اور نیچے سے سلائی میں دانہ بن جاتا ہے یا بخیہ ڈھیلا آتا ہے۔ آئیے اس مشکل کو ختم کرنے کے چند آسان ٹپس آپ کو بتاتے ہیں۔ اگر آپ کی سلائی کا بخیہ بھی نیچے سے خراب آنے لگا ہے تو مشین کے اوپر سائیڈ میں بنی ناب پر دھاگہ ٹائٹ کریں اور اندر سےکھول کر سٹل نکالیں۔ اس کا پیچ نکال کر دھاگہ ڈھیلا کر لیں۔ دوسری صورت میں نچلا بخیہ تب خراب آتا ہے جب مشین میں جہاں کپڑا سلائی کے لئے رکھا جاتا ہے وہاں سوئی اگر زیادہ آگے کی جانب لگی ہوئی ہو۔ اسے ٹھیک کرنے کے لئے پیچ کھول کر پاؤں کو تھوڑا پیچھے کی جانب کریں اور پیچ ٹائٹ کر دیں تاکہ سوئی صحیح جگہ بیٹھ جائے۔ مزید بہتر طور پر سمجھنے کے لئے دی گئی ویڈیو دیکھیں تیسری صورت یہ ہوتی ہے کہ شٹل سے دھاگہ گزرتے ہوئے ایک جگہ جمع ہوجاتا ہے یا پھنسنے لگتا ہے۔ شٹل کھول کر دوبارہ لگائیں۔

مزید ٹپس اینڈ ٹرکس

پورا خاندان پوچھے گا کیا نیا فریج لیا ہے؟ جانیں پرانے فریج کو نئے جیسا صاف اور چمکدار بنانے کا راز

حیدرآبادی قیمہ بریانی۔۔ عام بریانی کے بجائے آج قیمہ بریانی بنائیں اور نئے ذائقے سے لطف اٹھائیں

کیا آپ کے فون کی آواز بھی کم ہوگئی ہے؟ ہزاروں روپے ریپئیرنگ میں برباد کرنے کے بجائے موبائل خود ٹھیک کرنے کا سستا طریقہ

کیلے دو دن میں خراب ہوجاتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں مہنگے پھل کو 18 دن تک تازہ رکھنے کا زبردست ٹوٹکہ